حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 444
حقائق الفرقان ۴۴۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة الْمَالَ عَلَى حُصّہ (البقرة: ۱۷۸) مال کو دے کہ اس کو محبت ہے یا خدا کی محبت کے لئے رشتہ داروں کو دے۔رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرنا بڑے بہادروں اور پاک بندوں کا کام ہے۔کہیں شادی نمی، ناطہ رشتہ اور سلوک بدسلوک میں رنج پیدا ہو جاتا ہے۔پھر بہت سے مشکلات پیدا ہو جاتے ہیں۔اس واسطے ان سے سلوک بڑا بھاری کام ہے۔پھر یتامیٰ سے سلوک کرو۔مساکین جو بے دست و پا ہیں ان کی خبر گیری کرے۔ایک جلد ساز ہے اس کے پاس تراش نہیں یا اور ضروری سامان نہیں۔موچی کے پاس چمڑا نہیں۔لوہار کے پاس ہتھوڑا نہیں۔یہ سب مساکین میں داخل ہیں۔وَابْنَ السَّبِيلِ مسافروں کو دو۔پھر سائلین کو دو۔کیا خبر ہے ان کے پاس ہے یا نہیں، تم انہیں دو۔وَفِی الرِقَابِ غلاموں کے آزاد کرنے میں خرچ کرو۔دیوانی کے مقدمات میں قیدی ہو جاتے ہیں، ان کو چھوڑانے میں خرچ کرو۔اس کے بعد آقامَ الصَّلوةَ اور اتی الزکوة ہے۔نماز مومن کا معراج ہے۔نماز اللہ کی تسبیح وتحمید ہے۔اللہ کے حضور دعا ہے۔اس کے حضور جھک کر عرض کرنا ہے۔اپنے محسن مربی خصوصاً خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اتباع کے لئے دعا ہے۔پھر ز کوۃ ہے۔پھر وہ جو اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں۔پہلا اقرار تو قَالُوا بَلی (الاعراف: ۱۷۳) میں ہوا ہے۔جب اللہ تعالیٰ کو اپنا ربّ مانتا ہے تو چوری کیوں کرتا ہے؟ بدذاتی کیوں کرتا ہے؟ جاہل ہے، پھر مسلمان کہلا کر اسلام کے دعولی سے تمام نیکیوں کا اقرار کرتا ہے۔وَالْبَأْسَاء انسان کو بیماری میں مشکلات آتے ہیں۔مجھ پر تو اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہوا ہے۔مجھے تو پتہ بھی نہیں لگا۔گویا سویا ہوا تھا بیدار ہو گیا۔مومن اور نیک مرد وہی ہیں جو بیماری، غریبی میں نافرمان نہیں ہوتے۔مقدمات میں سچائی کو ہاتھ سے نہیں دیتے۔یہی لوگ راستباز اور متقی ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمہیں متقی کرے۔جس قدر مجلس میں بیٹھے ہیں خدا ان سے راضی ہو اور ناراض نہ ہو۔تم بھی خدا تعالیٰ سے راضی ہو اور وہ دستگیری کرے۔کبھی اس کا شکوہ نہ کرو۔الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۱ ، ۲۲ مورخه ۷ و ۱۴ / جون ۱۹۱۱ء صفحه ۶) لكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتَبِ وَالنَّبِيِّنَ ۚ وَأَتَى الْمَالَ عَلَى حُبْهِ