حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 441 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 441

حقائق الفرقان ۴۴۱ سُوْرَةُ الْبَقَرَة نِعْمَتَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا (ابراهیم:۳۵) اگر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور غریب نوازیوں کا مطالعہ کرو تو کیا گن سکتے ہو؟ ایک بال جو ان کا سفید ہو جائے تو گھبرا اٹھتا ہے اور حجام کو بلا کر نوچ ڈالتا ہے۔اس وقت معلوم ہوتا ہے کہ یہ کیسی نعمت ہے۔پھر کھانے پینے میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک کھا نا غریب سے غریب آدمی کے سامنے بھی جو آتا ہے تو دیکھو کہ وہ پانی، غلہ، نمک کہاں کہاں سے آیا ہے اور اگر دال، گوشت، چاول بھی میز پر آجاوے تو دیکھو کہاں کہاں کی نعمت ہے اور ہر ایک کا جدا جدا مزا ہے۔پھر ہوا، روشنی وغیرہ کوئی ایک نعمت ہو تو اس کا شمار اور ذکر ہوں۔کسی نے مختصر تر جمہ کیا ہے۔ابر و باد مه و خورشید هم در کار اند تا تو نانے بکف آری وغفلت نکنی کے سورج، چاند کو دیکھتے ہیں۔بادل اور ہوا کو دیکھتے ہیں۔یہ سب تیری روٹی کے فکر میں ہیں۔پھر جس کا نمک کھائیں اور حکم نہ مانیں تو یہ نمک حرامی ہوئی یا کچھ اور ؟ کوئی کسی کا نوکر ہو، اگر وہ آقا کی فرمانبرداری نہیں کرتا تو وہ نمک حرام کہلاتا ہے۔پھر کس قدر افسوس ہے انسان پر کہ اللہ تعالیٰ کے لا انتہا انعام واکرام اس پر ہوں اور وہ غفلت کی زندگی بسر کرے۔دو قسم کے لوگ دنیا میں ہیں۔ایک کامیاب ہوتے ہیں، فاتح اور ملکوں کے بادشاہ ہوتے ہیں۔صحابہ پر بھی وہ وقت آیا۔اس لئے فرمایا۔لَيْسَ الْبِر - الخ آجکل جو مشرق و مغرب کی طرف منہ کر رہے ہو جدھر توجہ کرتے ہو جناب الہی دستگیری کر رہا ہے اور خدا کی توجہ بھی اسی طرف ہے۔پس یا درکھو ہماری بقیہ حاشیہ۔اپنے منہ مشرق یا مغرب کی طرف کر لیا کرو بلکہ نیکی تو اُس کی ہے جس نے (سچے دل سے اللہ کو مانا اور آخرت کے دن کو اور فرشتوں کو اور (اللہ کی) کتابوں کو اور نبیوں کو۔اور پیارا مال دیا اللہ کی محبت میں رشتہ داروں (یا اللہ کے مقربوں کو ) اور یتیموں اور بے اسبابوں اور مسافروں اور مانگنے والوں اور غلاموں اور پھندوں میں پھنسے ہووں کے چھڑانے میں ، اور نماز کو ٹھیک درست رکھا اور زکوۃ دیتا رہا اور ( نیک لوگ ) جب کسی سے کچھ اقرار کر لیتے ہیں تو پورا کرتے ہیں تنگی اور تکلیف اور لڑائی کے وقت صابر و مضبوط رہتے ہیں یہی لوگ بچے ہیں ( دین اسلام میں ) اور بس یہی متقی ہیں۔اے اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنے لگو تو پورا کبھی نہ گن سکو گے۔(ناشر) سے بادل، ہوا، سورج اور چاند سب خدمت پر مامور ہیں تا کہ تو اپنا رزق حاصل کر سکے اور غفلت نہ کرے۔(ناشر)