حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 433 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 433

حقائق الفرقان ۴۳۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة اللہ کی کتابوں میں سے سب سے جامع کتاب قرآن مجید اور تمام کمالات انبیاء کا جامع محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔آدمی پہلے قرآن کریم پڑھے پھر حضرت نبی کریم کے سوانح عمری ( جن میں احادیث شامل ہیں)۔میں کامل یقین سے گواہی دیتا ہوں کہ ایسا کامل انسان پھر پیدا نہیں ہوسکتا۔اب عملی حصہ کا ذکر آتا ہے وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبّہ یعنی محبت الہی کے ساتھ مال کو خرچ کرے۔بعض لوگ حتہ کا ترجمہ کرتے ہیں وہ مال جس سے محبت ہے مگر میرے نزدیک جس عمل میں اخلاص و ثواب نہ ہو وہ کسی کام کا نہیں۔ذَوي القربی۔اب اس مال کے مصارف بتلاتا ہے۔انسان غیروں کو دیتا ہے مگر رشتہ داروں کو نہیں دیتا کیونکہ ان سے بوجہ رات دن کے معاملات کے بعض اوقات ناراضی بھی ہوتی ہے۔والیتی۔پھر یتیم کو دے کیونکہ اس سے بدلے کی امید نہیں۔وَالْمَسْكِينَ۔پھر ان لوگوں کو دے جو بے دست و پا ہیں۔میرے خیال میں تین قسم کے لوگ مساکین ہو سکتے ہیں ایک تو وہ جو کام نہیں کر سکتا بوجہ معذوری اور یہ دوطرح ہے۔مثلاً ایک شخص لو ہاری کا کام جانتا ہے مگر اوزار نہیں رکھتا۔سینا تو جانتا ہے مگر شوئی اور قیچی و گز نہیں۔پس یہ اسباب ان کو مہیا کر دینے چاہئیں کیونکہ بغیر ان کے وہ بھی اپانچ کے حکم میں ہیں۔ایک اور مثال سنو ! کوئی کسب جانے والا ہے تو سہی مگر وہاں اس کے ہنر کا کوئی قدردان نہیں یا دکان چلانے کے لئے مکان نہیں۔پس اپا نبی ہو عدم مال کی وجہ سے یا عدم اعضاء کی وجہ سے ہر دوصورت مستحق امداد ہے۔وَابْنَ السَّبِيلِ۔مسافر کو بعض وقت بہت مشکلات پیش آ جاتی ہیں مثلاً نقدی چوری ہوگئی یا کسی اتفاق سے چند پیسے کرایہ سے گم ہو گئے وغیرہ یا ٹکٹ گم ہو گیا۔وَ السَّابِلِينَ۔سوال کرنے والوں سے آجکل بہت برا سلوک کیا جاتا ہے۔بعض لوگوں کی عادت ہے کہ جب کوئی سوالی ان کے سامنے آیا تو انہوں نے اس پر عیب لگانے شروع کئے۔وَ فِي الرِّقَابِ۔گردنوں کے چھڑانے سے مراد غلاموں کا آزاد کرنا ہے۔ایک دفعہ ایک