حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 432
حقائق الفرقان ۴۳۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة بچاؤ میں آئے۔فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۶، ۲۸۷ حاشیه ) لَيْسَ الْبِرِّ اَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ۔چونکہ اس سے پہلے خدا تعالیٰ وَلِلهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فرما چکا ہے کہ جدھر تمہارا رُخ ہوگا اُدھر ہی میرا رُخ ہے یعنی میری نصرت تمہارے ساتھ ہوگی اس پر صحابہ نے خیال کیا ہو گا کہ ہم سے بڑا کون ہے کیونکہ جدھر ہماری تو جہ ہے ادھر ہی خدا کی توجہ ہے اس لئے فرمایا ہے تو ٹھیک مگر نیکی صرف جہاد و فتوحات سے وابستہ نہیں اور نہ صرف مشرق و مغرب کو فتح کر لینا کافی ہے بلکہ ضروری ہے کہ مَنْ آمَنَ بِاللہ اللہ تعالیٰ پر ایمان ہو۔وَالْيَوْمِ الأخير - اس وقت پر ایمان ہو جہاں انسان اپنے اعمال کے نتائج دیکھتا ہے۔یہ یاد رکھو کہ انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ جس کے ساتھ اس کا تعلق ہوتا ہے اس کی صفات کے خلاف حتی الوسع کوئی بات نہیں کرتا اس خیال سے کہ اس کی نظر سے گر نہ جائے۔پس حضرت حق شبحانہ کے قرب کے لئے بھی ہم میں ایمان اور فضائل اور کفر ور ذائل سے بچنے کی ضرورت ہے۔والمليكة۔پھر ایمان بالملائکہ بڑا ضروری ہے۔میرے خیال میں ہے کہ یہ چوتھی مرتبہ ملائکہ کا ذکر کیا ہے۔ایک تو وہاں بیان ہو ا جہاں یہود کی خفیہ سوسائٹیوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے ہاروت ماروت کی مدد سے اس زمین کو ہرت ومرت کر دیا۔پھر دوسرا وہ مقام ہے جہاں بتایا ہے کہ ایک وہ علوم ہیں جن کا تعلق قلب کے ساتھ ہے اور ایک وہ جن کا تعلق دماغ کے ساتھ ہے ان دونوں میں جو تحریک کرنے والے سردار ہیں ان کا نام جبرئیل و میکائیل ہے۔پھر تیسرا مقام آدم کے قصے میں ہے۔چوتھی بار یہاں ذکر کیا ہے اور میں نے بار ہا بتایا ہے کہ وہ تمام پاک تحریکیں جن کا انجام بخیر ہوملائکہ کی طرف سے ہوتی ہیں۔والكتب۔پھر اللہ کی رضا مندیوں کی راہیں جہاں مذکور ہیں وہ اس کی بھیجی ہوئی کتا بیں ہیں ان کا ماننا ضروری ہے۔انسان اگر جناب الہی کے صفات سے آگاہ نہیں۔ملائک کی تحریک کو نہیں سمجھتا تو کلام الہی ہی سے سمجھے جو اللہ پن خدا کی جناب سے غیب کی آگاہی پانے والوں کو عطا ہوتی ہے۔