حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 430 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 430

حقائق الفرقان ۴۳۰ سُوْرَةُ الْبَقَرَة عَذَاب الیم۔یہ عذاب عذوبت والا نہیں بلکہ دکھ دینے والا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۹) ۱۷۶۔أُولَبِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ بِالْهُدَى وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ - ترجمہ۔یہی ہیں جنہوں نے خریدی ناکامی کامیابی کے عوض اور قہر مہر کے بدلے سواد ہو کس قدر سہار ہے اُن کو آگ کی۔تفسیر - اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ بِالْهُدی۔ان لوگوں نے حرام خوری سے کیا فائدہ لیا سوا اس کے کہ۔ضلالت کو ہدایت کے بدلے خریدا۔یہ اس طرح کہ حرام خوری سے دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔جب دعائیں قبول نہ ہوئیں تو یہ کہہ دیا کہ اچھا دعا ئیں بھی دیکھ لیں۔اس قول کا نتیجہ کفر ہے۔پس بجائے اس کے کہ مغفرت حاصل کریں انہیں عذاب ہوگا۔فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ - ان کے نظارے دیکھنے والے یہ کہیں گے۔بعض صوفیوں نے بھی بعض جرات کے کلمے کہے ہیں۔مثلاً یہ کہ دوزخ میں کیا رکھا ہے حالانکہ وہ دنیا کی ایک معمولی تکلیف کو تو برداشت کر نہیں سکتے۔مثلاً تپ چڑھی ہو تو ہال پکار سے شور بر پا کر دیتے ہیں تو کیا دوزخ جو بڑے دکھ کا مقام ہے اسے انہوں نے کچھ معمولی سمجھ لیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ دید و شنید برا بر نہیں ہوتی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۹) ۱۷۷ - ذلِكَ بِاَنَّ اللهَ نَزَّلَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِي الْكِتَبِ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ - ترجمہ۔وہ اس لئے کہ اللہ نے اتاری کتاب برحق سچی اور جنہوں نے جھگڑا کیا کتاب میں تو البتہ وہ بڑے دور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں۔تفسیر - إِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوا۔اس کے معنے ہیں جن لوگوں نے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔