حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 414
حقائق الفرقان ۴۱۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة امَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا ( مريم : ٩ ) که ایمان داروں اور نیک عمل کرنے والوں کے لئے ہم خود دوست مہیا کر دیں گے۔بڑی ضروری بات یہ ہے کہ تمہارا ایمان لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ پر کامل ہو۔مطالعہ کرو کہ ایک چھوٹے سے کلمے کی اطاعت کی جو ایک انگلی کے ناخن پر کھلا لکھا جاسکتا ہے کس قدر تاکید ہے۔اس لئے اپنے ہر ایک کام اور عزت اور آبرو کے معاملہ میں اور سکھ اور دکھ میں جناب الہی سے صلح کرو۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ سوائے خدا کے سایہ کے اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔یہ واقعہ دنیا میں بھی پیش آتا ہے۔بیٹھے بٹھائے انسان کے پیٹ میں سخت درد شروع ہو جاتی ہے اور انسان ماہی بے آب کی طرح لوٹنے لگ جاتا ہے۔بیوی سے بڑھ کر غمگساری اور ماں سے بڑھ کر محبت میں اور کوئی نہیں ہوتا۔لیکن دونوں میں سے ایک بھی اس کے دکھ کو دور نہیں کر سکتی جب تک خدا کا فضل نہ ہو۔پس لا إلهَ إِلَّا الله کا مطالعہ کرو، اس پر کار بند ہو اور خدا کے سواکسی اور کے فرمانبردار نہ بنو۔اسی سے تم کو عزت آبرو اور دوست وغیرہ سب حاصل ہوں گے۔تجربہ اور فہم کے لحاظ سے ہم جانتے ہیں کہ اس وقت خدا کا منشا ہے کہ لا الہ الا اللہ کا راج ہو۔پس تم اس دعولی میں سچے بن کر دکھلاؤ۔(البدر جلد ۳ نمبر ۵ مورخه یکم فروری ۱۹۰۴ صفحه ۵،۴) ۱۶۵ - إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِى فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا انْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَايْتِ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ۔ترجمہ۔آسمانوں اور زمین کی بناوٹ میں اور رات اور دن کے اختلاف یا آگے پیچھے آنے میں اور جہازوں میں جو سمندروں میں چلتے ہیں لوگوں کی نافع چیزوں کو اپنے اندر لے کر اور بارش میں جو اللہ نے اوپر سے اتاری۔پھر زندہ کیا اس سے زمین کو خشک ہو جانے کے بعد اور پھیلائے اس میں ہرقسم کے رینگنے والے اور ہواؤں کے ادلنے بدلنے میں اور بادل میں جو گھیرے ہوئے ہوتے ہیں آسمان