حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 391 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 391

حقائق الفرقان ۳۹۱ سُورَةُ الْبَقَرَة ۱۵۱ - وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَتُوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَةً لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمُ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ ، فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تهتدون ۔ ترجمہ۔ اور تو جہاں کہیں سے نکلے اپنا منہ مسجد مکرم یعنی کعبہ شریف کی طرف کر لیا کر ( اور مسلمانو ! ) تم بھی جہاں کہیں ہوا کرواسی کے طرف اپنے منہ کر لیا کرو تا کہ نہ رہے لوگوں کا تم پر کوئی الزام مگر اُن میں کے ظالم ( تو بے جا الزام لگا ئیں گے ہی ) سو تم اُن سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو تا کہ میں اپنا فضل تم پر تمام کروں اور اس لئے کہ تم سیدھی راہ پا جاؤ ۔ تفسیر - حجة - الزام نہ ر ہے کہ تم ابراہیمی ملت کے مدعی اور توجہ کعبہ کی طرف نہیں کرتے ۔ وَاخْشَونی ۔ یہ بہت ضروری نصیحت ہے کہ کسی سے ڈر کے گناہ کا ارتکاب نہ کرو۔ ڈر رکھو ایک اللہ کا ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۴) ۱۵۲، ۱۵۳ - كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمُ ايْتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَ يُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ - فَاذْكُرُونِي اذْكُرُكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ - ترجمہ۔ جیسا کہ ہم نے بھیجا تم میں ایک رسول تمہیں میں کا جو ہماری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتا ہے اور تمہاری اصلاح کرتا ہے اور تم کو قرآن پڑھاتا ہے اور دانائی کی باتیں سکھاتا ہے اور تم کو (وہ) اچھی باتیں بتاتا ہے جو تم جانتے نہ تھے ۔ پس تم میری یاد میں لگے رہو میں تم کو نہیں بھولوں گا اور تم میرا احسان مانتے رہو اور (کبھی ) ناشکری نہ کرو۔ تفسیر - یزیکم ۔ وہ اس کوشش میں ہے کہ تم میں سے ایک مزئی گروہ پیدا ہو جائے۔ الْحِكْمَةَ - پکی باتیں ۔ وَ اشْكُرُوا لی ۔ دوسرے مقام پر فرمایا ہے لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ