حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 384 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 384

حقائق الفرقان ۳۸۴ سُورَة البَقَرَة بنی اسحق سے نہیں بلکہ بنی اسمعیل سے ایک نبی ضرور مبعوث ہونے والا تھا۔یہ ایسی صاف اور صریح پیشگوئی ہے۔اس کی کوئی تاویل نہیں ہو سکتی۔( تشخیز الا ذبان جلدے نمبرے۔جولائی ۱۹۱۲ صفحہ ۳۲۸ تا ۳۳۱) ۱۴۵ - قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجُهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَتِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا فَوَلِ۔ج ص وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمُ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَةً وَإِنَّ ، ۖ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ وَمَا اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا 199191 يعملون - ترجمہ۔ہم دیکھ رہے ہیں تیرے منہ کا پھر پھر جانا آسمان کی طرف تو ضرور ہم پھیر دیں گے تجھ کو اُس قبلہ کی طرف جس کو تو چاہتا ہے، پسند کرتا ہے۔لو! اب پھیر لو اپنا منہ خانہ کعبہ کی طرف اور ( مسلمانو!) تم بھی جہاں کہیں ہوا کرو تم اس کی طرف اپنا منہ کر لیا کرو اور اہل کتاب بخوبی جانتے ہیں کہ قبلہ کا بدلنا حق ہے اُن کے رب کے حکم سے۔اللہ ان کے کرتوتوں سے بے خبر نہیں۔تفسیر۔تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاء - تیری توجہ اس بات کی طرف کہ آسمان سے وحی نازل ہو اور آخری قبلہ کھلے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مؤرخه ۲۵ / مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۴) تَقَلُّبَ وَجْهِكَ۔جناب الہی سے کام کرانے کے لئے بڑی توجہ کی ضرورت ہے۔أَنَّهُ الحق۔یعنی مکہ فتح ہو جائے گا۔( تشخیز الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰) ۱۴۔وَلَبِنْ آتَيْتَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ بِكُلِّ آيَةٍ مَا تَبِعُوا قِبْلَتَكَ وَمَا انت بتابع قِبْلَتَهُمْ وَ مَا بَعْضُهُمْ بِتَابِعِ قِبْلَةَ بَعْضٍ وَ لَبِنِ اتَّبَعْتَ ج أَهْوَاءَهُمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ إِنَّكَ إِذَا تَمِنَ الظَّلِمِينَ - ترجمہ: اگر تو اہل کتاب کے سامنے ساری دلیلیں پیش کرے تو بھی تیرے قبلہ کی پیروی نہ کریں گے اور نہ تو ہی پیروی کرنے والا ہے ان کے قبلہ کی اور نہ اہل کتاب میں سے کوئی کسی کے قبلہ کی پیروی کرنے والا ہے اور (اے مخاطب ! ) اگر تو چلا اُن کی خواہشوں پر علم حاصل ہوئے بعد جب تو بے شک بے جا کام کرنے والوں میں سے ہو جائے گا۔