حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 383
حقائق الفرقان ۳۸۳ سُورَة البَقَرَة یہ آیت پکار پکار کر بتلا رہی ہے کہ موسوی شریعت کے بعد پھر ایک کامل شریعت بنی آدم کو ملنے والی ہے اور وہ ملک عرب میں ہوگی اور نئے سرے سے خدا کی توحید قائم ہوگی جو اس کی مخالفت کرے گا وہ پیسا جائے گا اور ہلاک ہو گا۔پھر پڑھو ساٹھواں باب ” میں اپنی شوکت کے گھر کو بزرگی دوں گا۔۔اس کے بدلے تو ترک کی گئی اور تجھ سے نفرت ہوئی۔ایسا کسی آدمی نے تیری طرف گزر بھی نہیں کیا۔میں تجھے شرافت دائمی اور پشت در پشت لوگوں کا سردار بناؤں گا۔آگے کو کبھی تیری سرزمین میں ظلم ( بت پرستی ) کی آواز سنی نہ جائے گی اور نہ کہ تیری سرحدوں میں خرابی یا بربادی کی۔تو اپنی دیواروں کا نام نجات اور اپنے دروازوں کا نام ستودگی رکھے گی۔۔۔تیرا سورج پھر کبھی نہ ڈھلے گا اور تیرے چاند کو زوال نہ ہو گا۔۔۔۔۔۔کیونکہ خداوند تیرا ابدی نور ہو گا اور تیرے نام کے دن آخر ہو جائیں گے اور تیرے لوگ سب کے سب راستباز ہوں گے۔وہ ابد تک سرزمین کے وارث اور میری لگائی ہوئی ٹہنی اور میرے ہاتھ کی کاریگری ٹھہریں گے تاکہ میری بزرگی ظاہر ہو۔ایک چھوٹے سے ایک ہزار ہوں گے اور ایک حقیر سے ایک قومی گروہ ہوگی۔میں خداوند اس کے عین وقت میں یہ سب کچھ جلد کروں گا۔“ تمام قوموں کو دیکھ لو بیت اللہ صرف مسلمانوں ہی کے قبضے میں ہے اور وہیں سے بت پرستی کا نام و نشان تک مٹایا گیا اور وہی ایک سے ہزار ہوئے اور حقیر تھے پھر قوی بنے۔پھر اعمال باب ۳ پڑھیے اور متوجہ ہو کہ تمہارے گناہ مٹائے جائیں تا کہ خداوند کے حضور سے تازگی بخش ایام آئیں اور یسوع مسیح کو پھر بھیجے جس کی منادی تم لوگوں کے درمیان آگے سے ہوئی۔ضرور ہے کہ آسمان اسے لئے رہے اس وقت تک کہ سب چیزیں جن کا ذکر خدا نے اپنے سب پاک نبیوں کی زبانی شروع سے کیا اپنی حالت پر آئیں کیونکہ موسی نے باپ دادوں سے کہا کہ خداوند جو تمہارا خدا ہے تمہارے بھائیوں میں سے تمہارے لئے ایک نبی میری مانند اُٹھائے گا۔جو کچھ کہ وہ تمہیں کہے اس کی سب سنو۔اور ایسا ہوگا کہ ہر نفس جو اس نبی کی نہ سنے وہ قوم میں سے نیست کیا جائے گا۔“ خوب غور کر کے دیکھ لو کہ مسیح کے دوبارہ نزول سے پہلے حضرت موسیٰ کی پیشگوئی کے مطابق