حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 382
حقائق الفرقان ۳۸۲ سُورَة البَقَرَة ے۔اس کعبہ کی نسبت بائبل میں بھی بہت سی پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں اور انہی میں حضرت ہاجرہ، حضرت اسمعیل اور پھر حضرت نبی کریم صلعم کی بعثت کا مذکور ہے ملاحظہ ہو پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۰ پھر خداوند کے فرشتے نے اسے ( ہاجرہ کو ) کہا کہ میں تیری اولا دکو بہت بڑھاؤں گا کہ وہ کثرت سے گئی نہ جائے۔پھر دیکھو ۱۷ باب اور پھر ابراہیم نے خدا سے کہا کہ اسمعیل تیرے حضور جیتا رہے اور اسمعیل کے حق میں میں نے تیری سنی۔دیکھ میں اسے برکت دوں گا اور اسے بہرہ مند کروں گا اور بہت بڑھاؤں گا۔(۱) یسعیاہ باب ۴۲ پڑھیئے دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالتا۔میرا برگزیدہ جس سے میرا جی راضی ہے میں نے اپنی روح اس پر رکھی وہ قوموں کے درمیان عدالت جاری کرائے گا۔وہ نہ چلائے گا۔اپنی صدا بلند نہ کرے گا اور اپنی آواز بازاروں میں نہ سنائے گا۔وہ مسلے ہوئے سٹے کو نہ توڑے گا اور دہکتی ہوئی بتی کو نہ بجھائے گا۔وہ عدالت کو جاری کرائے گا کہ دائم رہے۔اس کا زوال نہ ہوگا نہ مسلا 66 جائے گا جب تک راستی کو زمین پر قائم نہ کرے اور بحری ممالک اس کی شریعت کی راہ تکیں۔“ (ب) میں خداوند نے تجھے صداقت کے لئے بلایا۔میں تیرا ہاتھ پکڑوں گا اور تیری حفاظت کروں گا اور لوگوں کے عہد اور قوموں کے نور کے لئے تجھے دوں گا۔“ (ج) اے بحری ممالک اور ان کے باشندو! تم زمین پر سر تا سراسی کی ستائش کرو۔بیابان اور اس کی بستیاں قیدار کے آباد دیہات اپنی آواز بلند کریں گے۔سلع کے بسنے والے ایک گیت گائیں گے۔پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں گے۔وہ خداوند کا جلال ظاہر کریں گے۔بحری ممالک میں اس کی ثناء خوانی کریں گے۔خداوند ایک بہادر کی مانند نکلے گا۔وہ جنگی مرد کی مانند اپنی غیرت کو اسکائے گا۔وہ چلائے گا۔ہاں وہ جنگ کے لئے بلائے گا۔وہ اپنے دشمنوں پر بھاری کرے گا۔(د) خداوندا اپنی صداقت کے سبب راضی ہوا۔وہ شریعت کو بزرگی دے گا اور اسے عزت بخشے گا۔(ح) کیونکہ انہوں نے نہ چاہا کہ اس کی راہوں پر چلیں۔وہ اس کی شریعت کے شنوا نہ ہوئے اس لئے اس نے اپنے قہر کا شعلہ اور جنگ کا غضب اس پر ڈالا۔