حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 29 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 29

حقائق الفرقان ۲۹ سُوْرَةُ الْفَاتِحَة ہوں تو ہم کیوں مفلس رہیں؟ عزت کے اسباب دریافت ہو جاویں تو جلد تر ذی عربات ہور ہیں۔ذلت کے اسباب معلوم ہوں تو ان سے بچیں اور ذلیل نہ ہوں۔پادشاہ ہو جانے کے اسباب دریافت ہوں تو پادشاہ بنیں۔غرض ہر وقت ہر آن میں ہم کو ضرور ہے کہ خدا وند کریم کی درگاہ میں سوال کرتے رہیں کہ الہی فلانے کام میں سبب حقیقی کی راہنمائی فرما۔فلانے میں راہنمائی کر فلانے میں راہنمائی عطا کر۔اگر ہر وقت کاموں کی ضرورت ہے تو ہر وقت اِهْدِنَا الصِّرَاط الْمُسْتَقِيمَ کی ضرورت بھی لگی ہوئی ہے۔ہر صبح نماز کے بعد کئی بار اسی طرح اهْدِنَا الصِّرَاط الْمُسْتَقِيمَ کیا ، ساری الحمد فکروں کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ صفحه ۲) مسلمانوں کو صراط مستقیم کی دعا مانگنے کی ضرورت سوال۔ایک شخص نے سوال کیا کہ سب لوگ جو مسلمان ہیں وہ تو خود صراط مستقیم پر ہیں۔اب ان کو صراط مستقیم کی دعامانگنے کی کیا ضرورت ہے۔جواب میں حضرت نے فرمایا۔اول تو یہ کہنا غلط ہے کہ سب مسلمان ہیں۔مسلمان کہاں ہیں؟ چوریاں کرتے ہیں، زنا کرتے ہیں اور ان باتوں کو پسند کرتے ہیں بلکہ ضروری و حلال جانتے ہیں۔جیل خانے ان سے بھرے پڑے ہیں۔وحدت ملیہ اور غیرت دینیہ کا ان میں نام نہیں۔إِلَّا مَا شَاء اللہ۔کیا یہ مسلمان ہیں؟ پھر کیا وہ مسلمان ہیں جو پورٹ بلیر میں اور گجپت کے قلعہ میں مقید ہیں۔یا وہ رنڈیاں جو بازاروں میں پائی جاتی ہیں وہ مسلمان ہیں یا وہ عیاش جو صبح کو رنڈیاں پسند کرتے ہیں اور رات کو بدکاری کرتے ہیں وہ مسلمان ہیں یا وہ امراء مسلمان ہیں جنہوں نے شریعت کا کوئی حکم اپنے واسطے ضروری نہیں سمجھا کیا کسی نواب یا بادشاہ اسلام بلکہ ملکہ شریف کے پاس کوئی بیت المال ہے اور اس میں ان کا تصرف بے جا نہیں۔یا وہ لوگ مسلمان ہیں جو قبروں کے آگے سجدہ کرتے ہیں یا وہ عوام مسلمان ہیں جنہوں نے کبھی نماز کا نام نہیں لیا یاوہ ملاں مسلمان ہیں جو مساجد میں بدکاری کرتے ہیں اور