حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 375 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 375

حقائق الفرقان ۳۷۵ سُورَة البَقَرَة کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔نہ صرف مال بلکہ اپنی جان تک ضائع کرنے سے انہوں نے دریغ نہیں کیا لیکن اس ساری جد و جہد کا نتیجہ یہ نکلا کہ مد صلی اللہ علیہ وسلم کا میاب ہوئے اور یہ تمام مخالفین ناکام۔سارا جہان ایک طرف اور محمد عربی ( صلحم ) ایک طرف۔ایک اللہ نے سب کے مقابل میں کیسی کفایت کی۔تاریخ عالم اس پر شاہد ہے ہمیں ظاہر کرنے کی حاجت نہیں۔تشخیز الا ذبان جلدے نمبرے۔جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۲۵ تا ۳۲۷) ۱۳۹ ۱۴۰ - صِبْغَةَ اللَّهِ ۚ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةَ وَ نَحْنُ لَهُ عبدُونَ - قُلْ أَتُحَاجُّونَنَا فِي اللهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ وَلَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اعْمَالُكُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُخْلِصُونَ - ترجمہ۔الہی رنگ سے کس کا رنگ بہتر ہے اور ہم تو اسی اکیلے اللہ کی عبادت کرنے والے ہیں۔ان لوگوں سے کہہ دو کہ تم اللہ کے بارے میں ہم سے کیا جھگڑتے ہو وہ تو ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور ہمارے اعمال کا بدلہ ہمیں ملے گا اور تمہارے اعمال کا بدلہ تمہیں اور ہم تو سب سے بڑھ کر اسی کو دل سے چاہنے والے ہیں۔تفسیر۔صِبْغَةَ الله - الہی رنگ میں رنگین ہو جاؤ۔۔اتحاجوننا في الله۔مسلمانوں کے خدا پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ اسے تمام خوبیوں کا صاحب اور تمام عیبوں ، نقصوں ، کمزوریوں سے منزہ مانتے ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مؤرخه ۱۸ / مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۲) ۱۴۳ ۱۴۴ - سَيَقُولُ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلَهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ - وَ كَذلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَ يَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا وَ مَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَإِنْ كَانَتْ لَكَبِيرَةً