حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 374
حقائق الفرقان ۳۷۴ سُورَةُ الْبَقَرَة تجھ سے پہلے نازل کیا گیا اور آخرت پر یقین لاتے ہیں یعنی مسلمان وہی مظفر و منصور ہوں گے چنانچہ آخر ایک زمانہ نے دیکھا کہ صحابہ اپنے تمام مخالفین پر فتحیاب ہوئے اور اپنی ہر ایک آرزو میں کامیاب ہوئے۔سوم - لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : ۱۱۳) جس قدر خوف صحابہ کو در پیش تھے آخر وہ سب کے سب جاتے رہے۔وہ سعادت مند لوگ نہ صرف خود امن میں ہوئے بلکہ ایک جہان میں امن پھیلا۔جو خوف پیش آیا وہ دور کیا گیا اور کوئی حزن نہ تھا جو ان کے لئے قائم رہتا۔چہارم۔اِنَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ( البقرۃ :۱۲۰) یعنی اے نبی ہم نے تجھے حق کے ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بھیجا چنانچہ ماننے والوں کو بشارتیں عطا ہوئیں اور منکروں کو سزائیں ملیں۔یہ نظارہ بھی ایک دنیا نے دیکھا۔ق م وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ ۖ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعُ عَلِيمٌ (البقرة : ١١٦) مشرق اور مغرب اللہ کا ہے پس اے صحابہ ! جدھر تمہارا رُخ اُدھر ہی اللہ کا رُخ۔اللہ تعالیٰ کشائش والا اور جانے والا ہے۔اس آیت میں جو پیشگوئی تھی وہ جس شان وشوکت سے پوری ہوئی بڑے بڑے معاندین و مخالفین اس کے قائل ہیں۔صحابہ کو خدا نے وہ عزم ، وہ ہمت ، وہ برکت دی کہ جدھر انہوں نے گھوڑوں کی باگیں اُٹھا ئیں۔فتح و ظفر استقبال کو آئی۔جس ملک پر فوج کشی کی فوراً تصرف میں آیا۔وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (البقرة : ۱۳۸) یعنی اگر یہ کفار روگردانی کرتے ہیں تو سوا اس کے اور کوئی بات نہیں کہ یہ پرلے درجے کی مخالفت وضد میں ہے۔ان سب کے لئے اللہ تجھے کافی ہے اور وہ سمیع علیم ہے۔الله الله !! تمام عمائد ورؤساء ملکہ بلکہ بڑی بڑی ملک عرب کی بہادر قو میں ایک طرف۔عرب ہی کی نہیں بلکہ ان کے ساتھ ایران و شام والوں نے بھی بڑا بڑا زور لگایا اور انہوں نے اپنی طرف سے