حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 368
حقائق الفرقان ۳۶۸ سُورَةُ الْبَقَرَة بر کسے چوں مہربانی سے گنی از زمینی آسمانی مے کنی کے کا اسے سچا مصداق بنا دیتا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تم سچ سچ وہ نمونہ دکھاؤ جو ابراہیم نے دکھایا۔ کہنے والوں کی آج کمی نہیں ۔ تم سے تمہارا امام عمل چاہتا ہے عملی حالت درست ہوگی تو خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے انعام و اکرام تمہارے شامل حال ہو جائیں گے۔ وہ ہزاروں ہزار ابراہیم بنا سکتا ہے تم ابراہیم بنو بھی۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ ابراہیم اور اس کے خاندان نے یہ مجرب نسخہ بتایا کہ تمہاری موت ایسی حالت میں ہو کہ تم مسلمان ہو۔ موت کا کیا پتہ ہے کہ کب آ جاوے۔ ہر عمر کے انسان مرتے ہیں بچے ، بوڑھے، جوان ، ادھیڑ ۔ موسم میں جو تغیر ہو رہا ہے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انذار ہے۔ شروع سال میں زمینداروں سے سنا تھا کہ وہ کہتے تھے کہ اس قدر غلہ ہوگا کہ سمانہ سکے گا مگر اب وہی زمیندار کہتے ہیں کہ سردی نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ آئندہ کے لئے خطرات پیدا ہور ہے ہیں اس لئے یہ وقت ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے صلح کر لو اور اس ایک ہی مجرب نسخہ کو ہمیشہ مد نظر رکھو۔ لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ۔ موت کی کوئی خبر نہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر وقت مسلمان بنے رہو۔ یہ مت سمجھو کہ چھوٹے سے چھوٹے عمل کی کیا ضرورت ہے اور وہ کیا کام آئے گا۔ نہیں۔ خدا تعالیٰ کسی کے فعل کو ضائع نہیں کرتا ۔ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میں جب کافر تھا تو اللہ کی راہ میں خیرات کیا کرتا تھا کیا اُس خیرات کا بھی کوئی نفع مجھے ہو گا۔ فرما یا أَسْلَمْتَ عَلى مَا سَلَفَ مِنْ خَيْرٍ تیری وہی نیکی تو تیرے اس اسلام کا موجب ہوئی ۔ خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ اور اس کو سچی فرمانبرداری کے نمونے سے ثابت کرو۔ ٹھیک یاد رکھو کہ ہر نیک بیج کے پھل نیک ہوتے ہیں ۔ بڑے بیچ کا درخت برا پھل دے گا۔ گندم از گندم بروید جو ز جو از مکافات عمل غافل مشو " الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مؤرخہ ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۵ صفحه (۶) تنہائی میں بیٹھ کر اگر ایک شخص کے دل میں یہ خیالات پیدا ہوتے ہیں کہ ایسا مکان ہو، لے جب تو کسی پر فضل کرتا ہے تو اسے زمینی وسفلی وجود سے آسمانی وجود بنا دیتا ہے۔ (ناشر) کے گندم سے گندم اور جو دو سے جو ہی اُگتا ہے اس لئے تم اپنے مکافات عمل سے غافل مت رہو، جیسا کرو گے ویسا بھرو گئے۔ (ناشر)