حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 354 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 354

حقائق الفرقان ۳۵۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة دیکھو خدا نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بطور نمونہ پیش کیا ہے اور فرماتا ہے کہ ابراہیم “ کے دین کو کوئی نہیں چھوڑ سکتا مگر وہی جو سفیہ ہو۔ابراہیم کو خدا نے برگزیدہ کیا۔یہ سنواروالے لوگوں میں سے تھا۔تمام محبتوں ، عداوتوں اور تمام افعال میں ادنی کو اعلیٰ پر قربان کرنے کا لحاظ رکھو پھر تمہیں ابراہیم سا انعام دیں گے۔فرمانبرداروں کی راہ اختیار کرو۔میں تو حضرت صاحب کی مجلس میں بھی قربانی ہی سیکھتا رہتا تھا۔جب وہ کچھ فرماتے تو میں یہ دیکھتا تھا کہ آیا یہ عیب مجھ میں تو نہیں؟ البدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مؤرخه ۲۱ جنوری ۱۹۰۹ء صفحه ۸) مَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ ابرهم - ہر ایک سلیم الفطرت انسان کے قلب میں اللہ تعالیٰ نے یہ ایک بات حجت کے طور پر رکھ دی ہے کہ وہ ایک مجمع کے درمیان معزز ہو جاوے۔گھر میں اپنے بزرگوں کی کوئی خلاف ورزی اس لئے نہیں کی جاتی کہ گھر میں ذلیل نہ ہوں۔ہر ایک دنیا دار کو دیکھتے ہیں کہ محلہ داری میں ایسے کام کرتا ہے جن سے وہ با وقعت انسان سمجھا جاوے۔شہروں کے رہنے والے بھی ہتک اور ذلت نہیں چاہتے۔پھر اس مجمع میں جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے۔اس مقام پر جہاں انبیاء و اولیاء موجود ہوں گے وہاں کی ذلت کون عاقبت اندیش سلیم الفطرت گوارا کر سکتا ہے کیونکہ عزت و وقعت کی ایک خواہش ہے جو انسان کی فطرت میں موجود ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ ایک نظیر کے ساتھ اس خواہش اور اس قاعدہ کو جس کے ذریعہ انسان معزز ہو سکتا ہے بیان کرتا ہے۔نظیر کے طور پر جس شخص کا ذکر یہاں کیا گیا ہے اس کا نام ہے ابراہیم ( علیہ السلام)۔اللہ تعالیٰ نے ابراہیم کو کیسی عزت دی۔یہ اس نظارہ سے معلوم ہوسکتا ہے جو خدا نے فرما یاؤ لَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ ہم نے اس کو برگزیدہ کیا دنیا میں اور آخرت میں بھی سنوار والوں سے ہوگا۔اللہ تعالیٰ کے مکالمات کا شرف رکھنے والے، شریعت کے لانے والے، ہادی ورہبر، بادشاہ اور اس قسم کے عظیم الشان لوگ ابراہیم علیہ السلام کی نسل سے ہوئے۔یہ ابراہیم علیہ السلام کی اولاد کے لئے نتیجہ دکھایا ہے۔حضرت موسیٰ ، حضرت داؤد ، حضرت مسیح علیہ السلام سب حضرت ابراہیم کی نسل