حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 345
حقائق الفرقان ۳۴۵ سُورَةُ الْبَقَرَة اوّل ۔ جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ (المائدة: ۹۸) اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو عزت والا اور حرمت والا گھر بنایا۔ دوم - وَ لَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ (البقرۃ: ۱۳۱) اور بے ریب برگزیدہ کیا ہم نے اسے اس دنیا میں اور بے ریب آخرت میں سنوار والوں سے ہے۔ سوم - طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَافِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (البقرۃ:۱۲۶) ستھرا رکھو اس میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے ۔ اور فرما یاؤ هُدًى لِلنَّاسِ ہدایت کا مقام ہے لوگوں کے لئے ۔ چهارم - أَطْعَمَهُم مِّنْ جُوعِ (قریش: ۵) کھانا دیا ان کو بھوک کے بعد ۔ پنجم ۔ وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ ( البقرۃ:۱۲۶) بیت اللہ کولوگوں کے لئے جھنڈ درجھنڈ آنے کی جگہ بنایا۔ ششم - هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ ( الجمعة: ۳) اللہ وہ ہے جس نے بھیجا مکہ والوں میں رسول انہی میں سے۔ پڑھتا ہے ان پر اللہ کی آیتیں۔ پاک کرتا ہے انہیں اور سکھاتا ہے ان کو کتاب اور حکمت ۔ ہفتم ۔ وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنَّا ( آل عمران : ۹۸) اور جو داخل ہوا مکہ میں ہوا امن پانے والا۔ سات دعا ئیں حضرت ابراہیم علیہ السلام و برکاتہ نے مانگیں اور ساتوں قبول ہوئیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۳، ۳۳۴) رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُم - الآية اس وصیت پر غور کر کے ہمیں اندازہ کرنا چاہیے کہ ہم اپنی اولاد کے لئے کیا خواہش کرتے اور کیا ارادہ رکھتے ہیں ۔ الحکم جلدے نمبر ۲ مؤرخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)