حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 344 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 344

حقائق الفرقان ۳۴۴ سُورَةُ الْبَقَرَة پاک انسان بنا دے گا مگر شیعہ کے عقائد کے مطابق آدم سے لے کر قیامت تک کوئی گناہ ایسا نہیں ہو سکتا جن کا ارتکاب صحابہ نے (نہ) کیا ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۱) رکوع ۱۵ میں حضرت ابراہیم نے لے دعائیں کیں ۔ رَبِّ اجْعَلْ هُذَا بَلَدًا أَمِنَّا ملا کر ایک پھیرے میں ایک دعا ۔ اب بھی سات طواف ہیں ۔ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ (البقرة: ۱۳۸) یہ پیشگوئی ہے جو پوری ہوئی۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰) حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس مسجد ( خانہ کعبہ ) کی تعمیر کے وقت سات دعائیں کی ہیں۔ (1) - رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا ( البقرة : ۱۲۸) اے ہمارے رب! قبول ہی کر لے ہم سے۔ (۲) رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ وَ آرِنَا مَنَاسِكَنَا (البقرۃ: ۱۲۹) اے ہمارے رب ! اپنا ہی ہمیں فرمانبردار بنا دے اور ہماری اولاد سے ایک گروہ معلم الخیر تیرا فرمانبردار ہو اور دکھا ہمیں اپنی عبادت گا ہیں اور طریق عبادت۔ (۳) ۔ وَاجْنُبْنِي وَ بَنِي أَنْ نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ (ابراهيم:۳۶) بچالے مجھے اور میری اولاد کو اس سے کہ بت پرستی کریں۔ (۴) وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ ( البقرة : ۱۲۷) اور رزق دے مکہ والوں کو پھلوں سے۔ (۵) - فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمُ (ابراهيم : ۳۸) کچھ لوگوں کے دل اس شہر والوں کی طرف جھکا دے۔ (1) - وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا (البقرۃ: ۱۳۰) ان میں عظیم الشان رسوا ان میں عظیم الشان رسول بھیج ۔ (۷) - اِجْعَلْ هُذَا الْبَلَدَ امِنَّا (ابراهیم: ۳۶) اس شہر کو امن والا بنا۔ اور قرآن کریم میں ان دعاؤں کے قبول ہونے کا ذکر آیات ذیل میں ہے جو سات ہیں۔ لے اللہ تمہیں کافی ہے ان کی مخالفت کے لئے ۔ (ناشر)