حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 340 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 340

حقائق الفرقان ۳۴۰ سُوْرَةُ الْبَقَرَة اولاد کے بارے میں دریافت کیا تو ارشاد ہوا کہ مشرک اس عہد کے لائق نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ آپ کی قوم میں ایسے لوگ بھی ہونے والے تھے۔ط (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ،۲۰ مؤرخه ۴و۱۱/ مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۲۰) ١٢٦ - وَاذْ جَعَلْنَا البَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِم مُصَلَّى وَ عَهِدُنَا إِلَى إِبْرهِمَ وَ اِسْعِيلَ أَن طَهَّرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَ الْعَرِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ - ترجمہ۔اور ہم نے خاص کعبہ کو دجال کے فتنہ سے سلامتی کا گھر اور لوگوں کے ثواب میں جمع ہونے کی جگہ بنا دیا ہے اور ابراہیم کے مقام کو تم نماز کی جگہ ٹھہرا لو۔اور ہم نے ابراہیم اور اس کے بیٹے اسماعیل سے یہ عہد کیا تھا کہ تم دونوں میرے گھر کو پھیرے پھرنے والوں، اللہ کی یاد میں گوشہ میں بیٹھنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے واسطے پاک صاف رکھیو۔تفسیر - وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ (البقرة: ۱۲۶) بیت اللہ کولوگوں کے لئے جھنڈ در جھنڈ آنے کی جگہ بنایا۔(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن۔صفحہ ۳۳۴) مثابة۔ایسا بنایا کہ یہاں لوگ آتے رہیں گے۔شبہ کہتے ہیں جماعت کو۔ثائب ایک جماعت کو جو دوسری جماعت سے آکر مل جائے۔يَتُوبُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ مَقَابَةً کے دوسرے معنے ثواب کی جگہ۔یہاں دونوں معنے صحیح ہیں۔عهدنا - مضبوط وعدہ لینا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مؤرخه ۱۸ / مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۲۱) مَثَابَةً - ثبه جماعت کو کہتے ہیں اور مثابه جماعتوں کے آنے یا امن کی جگہ کو کہتے ہیں۔فاتمهن سے ابراہیم کے مقام کا صاف پتہ لگتا ہے۔ہم نے ابراہیم کو بڑا ضروری حکم بھیجا کہ اس گھر کو ان لوگوں کے لئے ہمیشہ پاک رکھیو جو طواف، اعتکاف اور رکوع و سجود کے لئے یہاں آئیں۔حضرت ابراہیم نے قد آدم دیوار بنانے میں سات اے اُن کے بعض بعض سے آملیں۔( ناشر )