حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 312 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 312

حقائق الفرقان ۳۱۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة اکیسویں آیت: - "قم اليْلَ إِلا قَلِيلًا (المزمل: ۳) آخر سورۃ کے ساتھ منسوخ ہے اور بات یہ ہے کہ قیام اللیل ایک امر مسنون ہے۔آیات شریفہ میں فرضیت قطعی نہیں اور سنیت قیام اللیل کی بالا تفاق اب بھی موجود ہے۔فقره ششم :- ضعف اور قلت کے وقت صبر اور درگذر کا حکم قرآن شریف میں بہت جگہ ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ آیتیں آیت قتال سے منسوخ ہیں اور یہ بات صحیح نہیں بلکہ قال کا حکم تاخیر میں رہا ہے۔سیوطی نے کہا دیکھو باب ناسخ منسوخ انقان میں۔الثَّالِثُ مَا أُمِرَ بِهِ لِسَبَبٍ ثُمَّ يَزُولُ السَّبَبُ كَالْأَمْرِ حِيْنَ الضُّعْفِ وَالْقِلَّةِ بِالصَّبْرِ وَالصَّفْحِ ثُمَّ نُسِحَ بِإِيجَابِ الْقِتَالِ وَهَذَا فِي الْحَقِيقَةِ لَيْسَ نَسْخًا بَلْ هُوَمِنْ قِسْمِ الْمُنْسَاءِ كَمَا قَالَ تَعَالَى آوَنُنَسِهَا الْمُنْسَاءُ هُوَ الْأَمْرُ بِالْقِتَالِ إِلَى أَنْ يَقَوَى الْمُسْلِمُونَ إِلَى أَنْ قَالَ وَبِهَذَا يَضْعُفُ مَا لَهِجَ بِهِ كَثِيرُونَ مِنْ أَنَّ الْآيَةَ فِي ذلِكَ مَنْسُوخَةٌ بِأَيَةِ السَّيْفِ وَلَيسَ كَذَلِكَ بَلْ هِيَ مِنَ الْمُنْسَاءِ بِمَعْلَى أَنَّ كُلَّ أَمْرٍ وَرَدَ يَجِبُ اِمْتِقَالُهُ فِي وَقْتٍ مَا لَعَلَّتِي تَقْتَضِيَ ذَالِكَ الْحَكَمُ ثُمَّ يَنْتَقِلُ بِاِنْتِقَالِ تِلْكَ الْعِلْةِ إِلى حُكْمٍ أَخَرَ وَلَيْسَ بِنَسْخِ إِنَّمَا النَّسْخُ الْإِزَالَهُ لِلْحُكْمِ حَتَّى لَا يَجُوزُ امتثاله (یہ حتى لا يجوز کا لفظ یا د رکھنے کے قابل ہے خصوصاً الآن خفف اور اشفقتم وغیرہ میں ) لے کھڑا رہا کر رات کو مگر تھوڑی ہی رات۔(ناشر) سے تیسرے وہ جس کا حکم ایک سبب کی بنیاد پر دیا گیا۔پھر وہ سبب جا تا رہا جیسے ضعف اور قلت ( کمزوری کی حالت اور تعداد کی کمی کی صورت) میں صبر اور درگذر کا حکم دیا گیا اور پھر قتال کی فرضیت کے حکم سے وہ منسوخ کیا گیا۔اور یہ فی الحقیقت نسخ نہیں ہے بلکہ وہ از قسم نسی“ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔آؤنُنُسِهَا۔اور نشئی امر بالقتال سے متعلق ہے۔یہاں تک کہ مسلمان طاقت پکڑ لیں۔۔۔پھر کہا اس سے وہ موقف کمزور ہو جاتا ہے جس کو بہت سے لوگوں نے اپنایا کہ (صبر و در گذر والی ) آیت منسوخ ہے آیت سیف سے۔بات ایسے نہیں ہے بلکہ مفہوم یہ ہے کہ جو حکم بھی وارد ہوا ہے اس کو مانا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے۔اس موقع پر جو بھی اس کے عملدرآمد کا متقاضی ہو اور اس سبب کے بدل جانے پر حکم دوسرے حکم کی طرف منتقل ہو جائے گا۔اس میں کوئی نسخ نہیں ہے۔نسخ تو صرف ازالہ حکم ہے یہاں تک اس پر عمل درآمد جائز نہ رہے۔(ناشر)