حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 301
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْبَقَرَة ننسخ - باطل کرنا ، ازالہ کرنا، نقل کرنا، حالتوں کو بدل دینا۔توریت و انجیل کا اصل نہیں ملتا۔مٹ گئیں۔اُن کی جگہ ان سے اعلیٰ و افضل تریں کتاب یعنی قرآن شریف عطا کیا گیا۔اية - نشان عبرت ، ایک فقرہ قرآنی، (نبی)۔مَا نَنْسَخ مِنْ آيَةٍ کے یہ معنے ہوئے کہ اس کو اس طرح سے مٹادے کہ نام ونشان تک بھی باقی نہ رہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام عربی اقوام کے رسم و رواج، اخلاق و عادات میں کیسی تبدیلی پیدا کر دی۔شرک کو بالکل مٹا کر وحدانیت کو پھیلا دیا۔( بدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۴ رنومبر ۱۹۱۲ صفحه ۷۲) فقره اول- نسخ کے معنے۔نسخ لغت میں ایک چیز کے باطل کر دینے اور دور کر دینے اور اس کے بدلہ اور چیز کو رکھ دینے کے ہیں۔اور نقل اور تحویل اور تغیر کے معنوں میں بھی آیا ہے۔قاموس میں لکھا ہے۔نسخه كَمَنَعَهُ أَزَالَهُ وَغَيْرَهُ وَابْطَلَهُ وَأَقَامَ شَيْئًا مَقَامَهُ وَالشَّيْءُ نَسَخَهُ وَالْكِتَابُ كَتَبَهُ (قاموس) - النَّسْخُ ابْطَالُ شَيْءٍ وَإِقَامَهُ غَيْرِهِ مَقَامَهُ نَسَخَتِ الشَّمْسُ الظَّلَّ وَهُوَ مَعْلَى مَا نَنْسَخُ (مجمع البحار)۔وَالنَّسْخُ النَّقْلُ كَنَقْلِ كِتَابٍ مِنْ آخَرَ وَالثَّانِي: الْإِبْطَالُ وَالْإِزالَةُ وَهُوَ الْمَقْصُودُ۔ههنا (ابو سعود) النَّسْخُ فِي اللُّغَةِ الْإِبْطَالُ وَالْإِزَالَةُ وَيُرَادُ بِهِ النَّقُلُ وَالتَّحْوِيلُ وَالْأَكْثَرُ عَلَى أَنَّهُ حَقِيقَةٌ فِي الْإِزَ الةِ مَجَازَ فِي النَّقْل - (حصول) النَّسْحُ الْأَوَّلُ وَالنَّقْلُ وَالتَّحْوِيلُ وَالثَّانِي الرَّفْعُ وَالْإِزَالَهُ - (مظهرى) ل نَسَخَهُ (بروزن مَنَعَهُ) اُسے اس کی جگہ سے ہٹا دیا۔اسے تبدیل کر دیا اور اسے کینسل کر دیا۔اور کسی اور چیز کو اس کا قائم مقام بنادیا شی کے لئے نسخہ اور کتاب کے لئے کتبہ آتا ہے۔۲۔نسخ کسی چیز کو باطل کر کے کینسل کر کے اس کی جگہ پر دوسری چیز رکھ دینا۔سورج نے سایہ مٹادیا اور مانَنسَخ کا یہی مفہوم ہے۔(ناشر) سے نسخ کے معنی نقل کرنے کے ہیں جیسے ایک کتاب دوسری سے نقل کرنا اس کے دوسرے معنی ابطال اور ازالہ کے ہیں۔اس سے مراد نقل اور تحویل ہیں۔اکثر کی رائے میں ازالہ حقیقی معنی ہیں۔اور نقل مجازی معنی ہیں۔م نقل اور تحویل نسخ کے پہلے معنی ہیں ”رفع اور ازالہ اس کے دوسرے معنی ہیں۔