حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page iii of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page iii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ حضرت حاجی الحرمین مولا نا حکیم نور الدین خلیفتہ المسیح الاوّل کو خدا تعالیٰ کی آخری کتاب قرآن کریم سے جو غیر معمولی عشق اور اس کے علوم کے ساتھ جو فطری مناسبت تھی اس کا ذکر امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی متعدد تصانیف میں فرمایا ہے۔حضور فرماتے ہیں۔مَا أَنَسْتُ فِي قَلْبِ اَحَدٍ مَحَبَّةَ الْقُرْآنِ كَمَا أَرَى قَلْبَهُ مَمْلُو بِمَوَدَّةِ الْفُرْقَانِ ( آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۸۶) میں نے کسی کے دل میں اس طرح قرآن کریم کی محبت نہیں پائی جس طرح آپ کا دل فرقانِ حمید کی محبت سے لبریز ہے۔وَلِفِطْرَتِهِ مُنَاسِبَةٌ تَامَّةٌ بِكَلَامِ الرَّبِ الجَلِيْلِ وَكَمْ مِنْ خَزَائِنٍ فِيْهِ أُوْدِعَتْ لِهَذَا الْفَتَى النَّبِيْلِ - (صفحہ ۵۸۷) آپ کی فطرت کو رپ جلیل کے کلام سے کمال مناسبت ہے۔قرآن کریم کے بے شمار خزائن اِس شریف نوجوان کو ودیعت کئے گئے ہیں۔وَلَهُ مَلِكَةٌ عَيْبَةٌ فِي اسْتِخْرَاجِ دَقَائِقِ الْقُرْآنِ وَبَقِ كُنُوزِ حَقَائِقِ الْفُرْقَانِ - (صفحه ۵۸۴) آپ کو قرآن کریم کے دقائق معرفت اور باریک نکات کے استخراج اور فرقان حمید کے حقائق کے خزائن پھیلانے کا عجیب ملکہ حاصل ہے۔