حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 283 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 283

حقائق الفرقان ۲۸۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة دینیات کا مرکز جبرائیل ہے اور دنیوی کارخانہ کا میکائیل۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۸) ١٠٠ - وَلَقَد أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ أَيتِ بَيِّنَتٍ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفُسِقُونَ - ترجمہ۔اور بے شک خود ہمیں نے تجھ پر نازل کی ہیں ایسی کھلی کھلی آیتیں اور فاسقوں کے سوا ان کا کون منکر ہوسکتا ہے۔تفسیر۔اور بے شک ضرور ہی بھیجیں ہم نے تیرے پاس کھلی نشانیاں اور ان کا منکر کوئی نہیں b مگر فاسق لوگ۔(ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔تصانیف حضرت خلیفہ مسیح الاول' کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲) ١٠٣ - وَاتَّبَعُوا مَا تَتْلُوا الشَّيطِينُ عَلَى مُلْكِ سُلَيْمَنَ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ وَ لكِنَّ الشَّيطِينَ كَفَرُوا يُعَلِمُونَ النَّاسَ السّحْرَة وَ مَا أُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ وَمَا يُعَلِمَنِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّى يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرُ ، فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ وَ مَا هُمْ بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ وَ لَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَريهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَ لَبِئْسَ مَا شَرَوا بِهِ أَنْفُسَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ - ترجمہ۔اور کتاب ( الہی کو چھوڑ کر ) اس کے پیچھے پڑ گئے جو شیاطین بدکارسلیمان کی حکومت میں پڑھتے رہتے تھے اور سلیمان تو حق چھپانے والی باتوں سے کوئی تعلق نہ رکھتا تھا لیکن شریر ہلاک کرنے والوں ہی نے کفر کیا جو لوگوں کو دل رُبا یا گمراہ کرنے والی باتیں سکھاتے تھے اور اتباع کیا اُس کا جوا تارا گیا بابل میں ہاروت و ماروت دوفرشتوں پر اور وہ دونوں نہیں سکھاتے تھے کسی ایک کو یہاں تک کہ کہہ لیتے تھے کہ ہم بڑے بھلے کی امتیاز کے لئے ہیں تو کافر نہ بنیو۔پس سیکھتے ہیں ان دونوں سے ایسی باتیں جس سے عورت مرد میں فرق کرتے ہیں اور وہ تو کسی کو بھی اس کے ذریعہ تکلیف نہیں پہنچا سکتے (ہاں ضرر تو اسی کو پہنچتا ہے ) جس کو اللہ چاہے اور ( شریر لوگ ایسی باتیں سیکھتے ہیں جو ان کو ضرر پہنچاتی ہیں اور نفع نہیں