حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 277
حقائق الفرقان ۲۷۷ سُورَةُ الْبَقَرَة ایک اتنی عمر پائے جب بھی ان کو عذاب سے کوئی چھڑانے والا نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ تو اُن کے کرتوتوں کو خوب دیکھ رہا ہے۔تفسیر۔وَمِنَ الَّذِينَ اشْرَكُوا۔یہ تو زیادہ جینے کی حرص میں مجوسیوں سے بھی بڑھے ہوئے ہیں جن میں ایک دعائیہ فقرہ ہے کہ ہزار سال نبوی۔بچاسکتی۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶) لَوْ يُعَمَّرُ الفَ سَنَةٍ - ہزار سال پزی (۲) یا جوج ماجوج کے خروج کی بابت پیشگوئی ہے کہ ہزار سال بعد ہو گی بعض کہتے تھے اس وقت تک جیئیں۔پھر تو مان لیں۔فرمایا یہ بات عذاب سے نہیں تنفيذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۸) ٩٩،٩٨ - قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللهِ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ - مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِلهِ وَ مَلَكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيلَ وَمِنْكُلَ فَإِنَّ اللهَ عَدُوٌّ لِلْكَفِرِينَ - ترجمہ۔کہہ دو کون دشمن ہے جبرئیل کا اُس نے تیرے دل پر جو کچھ نازل کیا ہے وہ اللہ کے حکم سے کیا ہے۔وہ کلام سچ سچ کرنے والا ہے اُن باتوں کا جو سامنے ہیں اور ہدایت ہے اور بشارت ہے مومنوں کے لئے۔جو شخص اللہ کا دشمن ہو اور اُس کے فرشتوں اور رسولوں کا اور جبرئیل اور میکائیل کا تو بے شک اللہ بھی ایسے منکروں کا دشمن ہے۔تفسیر - قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ لوگ کس طرح اللہ کی بات سے محروم رہتے ہیں اور کیونکر را ستبازوں کے دشمن ہو جاتے ہیں اور کس طرح ضد اور عداوت بے جا کلمات کے لئے جرات دلاتی ہے۔ان تین باتوں کا بیان اس رکوع میں ہے۔بہت سے لوگ ملائکہ کے منکر ہیں۔بعض مسلمانوں نے بھی ان پر ایمان لانے کو اتنا ضروری نہیں سمجھا حالانکہ تمام نیک تحریکوں کے سرچشمے یہی ہیں۔علم عقائد میں ایک کتاب ”کتاب التوحید نام میں نے دیکھی ہے جس میں اس نیک بخت نے ملائکہ کا ذکر نہیں کیا۔میں ملائکہ کی نسبت کچھ تفصیل سے بیان کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان پر ایمان نے مجھے بہت بڑا فائدہ پہنچایا ہے۔