حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 276 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 276

حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْبَقَرَة ود ۹۶۹۵ - قُلْ إِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْآخِرَةُ عِنْدَ اللَّهِ خَالِصَةً مِّنْ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمُ صُدِقِينَ - وَلَنْ يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّلِمِينَ - - ترجمہ۔( اور اچھا یہ بھی ) تم ان سے کہہ دو کہ اگر آخرت کا گھر اللہ کے نزدیک سب لوگوں کے سوا خالص تمہیں کو ملے گا تو تم سب کے سب میرے مرنے کے لئے بددعائیں کرو جب تم سچے ہو۔اور وہ ہرگز ہرگز اس فیصلہ کی آرزو نہ کریں گے جو اُن کے سامنے ہے کیونکہ وہ آگے بڑے کرتوت کر چکے ہیں اور اللہ تو ظالموں سے خوب واقف ہے۔تفسیر۔تَمَتَّوُا الْمَوْتَ۔اس کے دو معنے ہیں۔دونوں پسند ہیں۔ایک تو یہ کہ تم سب مل کر اس نبی کے مرنے کی دعائیں کرلو اور پھر دیکھو کہ یہ دعا مقبول ہوتی ہے یا نہیں یا الٹی تم پر پڑتی ہے یا وہ جنگ کر لو جو ایک گروہ کو فنا کر دے۔موت بمعنی جنگ۔قرآن کریم میں بھی آیا ہے۔چنانچہ فرمایا ؤ لَقَد كُنتُم تَمَنَّونَ الْمَوْتَ - (ال عمران : ۱۴۴) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۶) قُلْ اِن كَانَت۔اچھا تو یہ بتاؤ کہ آخرت پر ایمان لاتے ہو اور اپنے آپ کو کامیاب ہونے والا سمجھتے ہو تو آؤ ایک فیصلہ کن جنگ کر لو مگر ہم جانتے ہیں کہ یہ زندگی کے بڑے شائق ہیں۔مگر یہ یا در ہے کہ بڑی عمر پا نا عذاب سے نہیں بچاسکتا۔البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۴ / نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۶۹) ۹۷ - وَلَتَجِدَتْهُمُ اَحْرَصَ النَّاسِ عَلَى حَيوةِ وَ مِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا يَوَدُّ اَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ اَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِ مِنَ الْعَذَابِ أَنْ يُعَمَّرَ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ - ترجمہ۔اور تو ان کو سب سے زیادہ دنیا کی زندگی پر حریص لوگوں سے پائے گا اور یہ مشرک نصاری وغیرہ آرزو کرتے ہیں کہ کاش ان میں سے ہر ایک ہزار ہزار سال کی عمر پاوے اور اگر ہر اے اور بے شک تم ایسی جنگیں چاہتے تھے جنگوں کے پیش آنے سے پہلے۔(ناشر)