حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 272 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 272

حقائق الفرقان ۲۷۲ سُورَةُ الْبَقَرَة بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهِ أَنْفُسَهُمْ أَنْ يَكْفُرُوا بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ بَغْيًا أَنْ يُنَزِّلَ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ فَبَاءُ بِغَضَبٍ عَلَى غَضَبٍ وَ لِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ ۔ ترجمہ ۔ ان لوگوں نے اپنی جانوں کو بُرے سودے میں ڈالا صرف اسی ضد پر اللہ کے اتارے ہوئے کلام سے منکر ہو گئے کہ اللہ نے اپنے بندوں میں سے ایک بندے ( محمد ) پر جس کو اس نے اپنے ارادہ میں فضل کے لائق پایا اپنا فضل نازل کیا (اسی بے جا ضد کے سبب سے ) غضب پر غضب چڑھا لائے اور ان منکروں پر اب ذلت اور رسوائی کا عذاب ہوگا۔ تفسیر - بِئْسَمَا اشْتَرَوُا بِهِ أَنْفُسَهُمْ - یہ بہت بری بات ہے۔ وہ اللہ کا انکار کرتے ہیں صرف بغاوت کی وجہ سے۔ داؤ دو سلیمان کا انکار کیا اور ان کی مخالفت کی ۔ اس وجہ سے ان پر لعنت پڑی اور وہ تتر بتر ہو گئے۔ ہسپانیہ میں اللہ کی مخالفت ہوئی۔ ان پر عذاب الہی نازل ہوا ۔ مسلمانوں کو وہاں سے نکال دیا گیا۔ صرف عمدہ عمدہ کتا بیں لے جانے کی اجازت دی گئی ۔ مگر ان کتابوں کے تینوں جہاز جو انہوں نے بھرے تھے جمع آدمیوں کے غرق کر دیئے گئے ۔ بغداد میں احکام الہی کا مقابلہ کیا گیا تو ان کا نام و نشان اٹھاد یا لَهُمْ دَارُ السَّلَامِ عِنْدَرَم کے تفاؤل پر اس کا نام دار السلام رکھا گیا تھا۔ عیسائیوں نے مسیح کی مخالفت کی۔ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا اور ان پر غضب پر غضب نازل ہوا۔ ان کی کتاب میں لکھا تھا کہ اگر تم آخری نبی کو مان لو گے تو تم کو اجر ملے گا اور تم کو نجات دی جاوے گی مگر انہوں نے نہ مانا اس لئے ان کو عذاب مہین ہوگا ۔ بِغَضَبِ عَلی غَضَب مسیح کی مخالفت کا غضب پھر اس نبی کی مخالفت کا غضب ۔ الفضل جلد ا نمبر ۲۸ مورخه ۲۴ / دسمبر ۱۹۱۳ صفحه (۱۵) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶) تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۸) لے ان کے لئے ان کے رب کے ہاں سلامتی والا گھر ہے ۔ (ناشر) عَذَابٌ مُّهِين ۔ یہ سزا ہے استکبار کی جس کی وجہ سے انکار کیا۔