حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 17
حقائق الفرقان ۱۷ سُوْرَةُ الْفَاتِحَة ٢ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ترجمہ۔سب تعریف اللہ ہی کی ہے جو آہستہ آہستہ سب جہانوں کو کمال کی طرف پہنچانے والا۔تفسیر۔الحمد - ال کے معنے ہیں سب۔وہ (اعلی شی ) سب قسم کی حمد۔رب۔پیدا کرنے والا ، ترقی دینے والا۔بتدریج کمال تک پہونچانے والا۔عالمین۔سب جہان۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۲) الْحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة: (۲) کے معنے جو ہم نے بچپن سے سیکھے ہیں۔وہ بھی اسی طرح تعامل کے نیچے چلے آتے ہیں۔ان کے معنے ساری حمد تعریفیں ل کے معنے واسطے، اللہ معنے اللہ ، رب کے معنی پالنے والا ، آئی معنے سارے، عالمین معنے جہانوں یعنی ساری تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔(الحکم جلد ۴ نمبر ۱۱، ۱۲ مورخه ۲۸ / مارچ و۷ را پریل ۱۹۱۰ء صفحه ۱۹) الْحَمدُ لِلهِ۔ایسا پاک کلمہ ہے اور اس میں ایسے سمند ر حکمت الہی کے بھرے ہوئے ہیں کہ جن کا خاتمہ ہی نہیں۔میں بعض اوقات نماز میں الحمد للہ پڑھنے کے بعد ٹھہر جاتا ہوں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ میں ان کے معانی میں غور و خوض کرتا ہو اغرق ہو جاتا ہوں۔دیکھو! بعض وقت مجھے بھی سخت سے سخت مشکلات اور تکالیف پہنچتی ہیں کہ ان سے جان جانے کا بھی اندیشہ ہوا ہے مگر میں نے جب قرآن شریف کو شروع کیا ہے اور اس میں اوّل ہی اول الْحَمدُ لِلہ سے شروع ہوا ہے اور میں نے اس آیت پر غور کیا ہے تو دل میں بسا اوقات جوش آیا ہے کہ بتاؤ تو سہی اب الحمد للہ کا کیا مقام ہے؟ ان مصائب اور دکھوں کے سمندر میں کس طرح سے اَلْحَمْدُ لِلهِ کہو گے؟ اور ممکن ہے کہ کسی دوسرے مومن کے دل میں بھی آیا ہو کیونکہ میرے دل میں ایسا بارہا آیا ہے تو اس کے واسطے میں نے غور سے دیکھا ہے کہ مصائب اور مشکلات میں واقعی اللہ تعالیٰ کی ذات سات طرح سے الْحَمدُ لِلَّهِ کہے جانے کے لائق ذات ہے۔