حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 242
حقائق الفرقان ۲۴۲ سُورَةُ الْبَقَرَة کو خدا کا شریک ٹھہرانے لگے تو اس کی غیرت جوش میں آئی اور اس نے چاہا کہ ان کے دلوں سے اس شرک کا نام و نشان تک بھی اٹھا دے۔اس کے لئے یہ ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ ! تو اپنی قوم کو یہ حکم دے کہ وہ گائے کو ذبح کریں اور اس کی قربانی کریں۔تا کہ جب وہ اس کے گوشت کو کھا ئیں تو ان کو یہ بات محسوس ہو جائے کہ واہ! ہم نے یہ اچھا معبود بنایا ہے کہ جس کا ہم گوشت بھی کھا جاتے ہیں۔جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو کہا کہ دیکھو خدا تم کو حکم کرتا ہے کہ تم گائے کو ذبح کرو تو قوم نے کہا کہ اے موسیٰ کیا تو ہمارے ساتھ ہنسی کرتا ہے۔آپ نے فرمایا۔اَعُوذُ بِاللهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجَهِلِيْن۔میں اس امر کے لئے خدا سے مدد طلب کرتا ہوں کہ میں جاہلوں سے نہ ہو جاؤں۔یہاں پر ایک نکتہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بنسی ٹھٹھا کرنا جاہلوں کا کام ہوتا ہے تب ہی تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں تو اس بات سے خدا کی پناہ طلب کرتا ہوں کہ میں وہ کام کروں جو جاہل کیا کرتے ہیں۔هُزُوا۔جس چیز سے جنسی کی جاتی ہے اور جس کی تحقیر ہو۔فَارِضُ - كَبِيرَة - بکر۔جس نے ایک بار بچہ دیا ہو۔عوان۔جس نے دوبارہ بچہ دیا ہو۔تسر النظرين - درشنی گائے۔خوش کرے دیکھنے والوں کو۔(البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ /نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۶۳) ۷۳، ۷۴۔وَ إِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادْرَ تُم فِيهَا ۖ وَ اللهُ مُخْرِجُ مَا كُنتُم تَكْتُمُونَ - فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذلِكَ يُحْيِ اللَّهُ الْمَوْتَى وَ يُرِيكُمُ ايَتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - ترجمہ۔اور جب تم نے مارا نفس کو پس تم نے اُس میں ایک سخت احتیاط چھپانے کی کی اور اللہ ظاہر کر دینے والا ہے چھپی ہوئی باتوں کو جو تم نہیں جانتے یا سخت چھپاتے ہو۔پس ہم نے یہ حکم دیا ہے کہ بعض