حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 236 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 236

حقائق الفرقان ۲۳۶ سُورَةُ الْبَقَرَة کیونکر دھوکہ دے سکتے ہیں۔یاد رکھو اس آیت میں یہ نصیحت ہے کہ مُرقہ الحال ہو کے کوئی شخص اللہ تعالیٰ کو ناراض کرے تو وہ بھی بڑا اور خدا نے جو عبادت کے وقت مقرر کر رکھے ہیں ان میں حیلہ گریوں سے کام لے تو وہ بھی برا۔پس ان دونوں باتوں سے بچو۔دیکھو ایک قوم نے ایام راحت اور یومِ عبادت کی قدر نہ کی۔حکم الہبی کی بجا آوری میں طرح طرح کے حیلے کئے تو اللہ نے ان کو یہ عذاب دیا کہ بندروں کی طرح ذلیل بنا دیا۔وہ احکام کو ٹال کر اپنی عزت چاہتے تھے مگر خدا نے انہیں ذلیل کر دیا اور یہ واقعہ ایسا خطر ناک ہوا کہ فَجَعَلْنَهَا نَكَالا کہ اسے دہشت بنا دیا ان لوگوں کے لئے جو اس وقت موجود تھے اور ان کے لئے بھی جو پیچھے آئیں گے۔پارہ ۹ رکوع گیارہ اور پھر پارہ ۶ رکوع ۱۳ میں فرمایا ہے کہ یہ لوگ کس طرح بندر بنائے گئے۔(۱) فَلَمَّا عَتَوا عَنْ مَّا نُهُوا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَسِبِيْنَ وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثْنَ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ مَنْ يَسُومُهُم سُوءَ الْعَذَابِ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ الْعِقَابِ وَ إِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمُ - وَ قَطَعْنَهُمْ فِي الْاَرْضِ أَمَمَّا مِنْهُمُ الصَّلِحُونَ وَ مِنْهُم دُونَ ذَلِكَ وَ يَكونَهُم بِالْحَسَنتِ وَالسَّيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ۔(الاعراف: ۱۶۷ تا ۱۶۹) پس جب ممنوع امور کو گردن کشی سے کرنے لگے تو ہم نے کہا ہو جاؤتم۔۔۔۔بندر ذلیل۔اور جب تیرے رب نے آگاہ کر دیا کہ ان (یہود ) پر ایسے لوگوں کو مسلط رکھے گا جو قیامت تک انہیں بڑے بڑے دکھ پہنچاتے رہیں۔تحقیق تیرا رب جلد اعمال کا برا نتیجہ دینے والا ہے اور بات یہ ہے کہ وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے۔اور ہم نے انہیں گروہ در گروہ بنا کر ملک میں منتشر کر دیا۔ان میں سے بعض نیکو کار ہو گئے اور انہی میں سے بعض اور طرح کے ر ہے اور انہیں ہم نے دکھوں سکھوں سے آزمایا تا کہ رجوع کریں۔J۔۔۔۔۔۔(۲) - قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٌ مِنْ ذَلِكَ مَثْوَبَةً عِنْدَ اللهِ مَنْ لَعَنَهُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ أُولَبِكَ شَرُّ مَكَانًا وَ أَضَلُّ عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ۔وَإِذَا جَاءُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَ قَدْ دَخَلُوا بِالْكُفْرِ وَهُمْ قَد خَرَجُوا بِهِ وَ اللهُ اَعْلَمُ بِمَا كَانُوا