حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 216 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 216

حقائق الفرقان ۲۱۶ سُورَةُ الْبَقَرَة بار یکم۔( خالق کا مرادف نہیں ) مختلف اشیاء میں سے خلاصہ درخلاصہ نکالنے والا۔انسان کو ممتاز کرنے اور مصیبت سے نکالنے والا۔اسی کی طرف قرآن مجید میں اشارہ - مِنْ سُللَةٍ مِّنْ طين (المؤمنون: ١٣) البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحه (۶۱) ۶ ۵ تا ۵۸ - وَإِذْ قُلْتُم يَمُوسى لَنْ تُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً فَاخَذَ تَكُمُ الصَّعِقَةُ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُونَ - ثُمَّ بَعَثْنَكُم مِّنْ بَعْدِ مَوتِكُمْ لَعَلَّكُم تَشْكُرُونَ۔وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلوى كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ - ترجمہ۔پھر جب تم نے موسیٰ سے کہا کہ اے موسیٰ ! ہم تیری باتوں کو ہرگز نہیں مانیں گے جب تک کہ ہم خود اللہ کو کھلم کھلا سامنے نہ دیکھ لیں تو تمہاری اس گستاخی کی وجہ سے تم کو کڑکتی بجلی نے پکڑ لیا اور یہ تمہارے آنکھوں کے سامنے ہوا۔پھر اس موت کی حالت سے تم کو ہم نے اٹھا کھڑا کیا تا کہ تم شکر گزار بن جاؤ۔اور ہم نے تم کو بادلوں کے سایہ میں رکھا اور تم پر من وسلویٰ اتارا ( اور حکم ہو گیا کہ ) تم پاکیزہ چیزیں کھاؤ ہماری دی ہوئی اور ہم نے ان پر مہربانی کرنے میں کچھ کمی نہیں کی ہمارا تو انہوں نے کچھ نہ بگاڑ مگر وہ اپنا نقصان آپ ہی کرتے رہے۔تفسیر - جَهْرَةً۔خدا کوکھلا دیکھ لیں یا یہ بات کھل کر کہہ دی۔مَوْتِكُمْ - غشی از صاعقہ۔ظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ - مصیبتوں کے وقت بادلوں کا سایہ بھیجا۔من۔جو رزق بِلا محنت کسی انسان کو ملے۔الْكَمِئَةُ مِنَ الْمَنِ لڑکے جو روٹی کھاتے ہیں میرے خیال میں وہ بھی من ہے کیونکہ ان کو وجہ معاش کے لئے کچھ پریشانی نہیں اٹھانی پڑتی۔سلوی۔عربی زبان میں شہد کو بھی کہتے ہیں جو جنگلوں میں بافراط مل جاتا تھا اور چھوٹے چھوٹے پرندوں کو بھی کہتے ہیں۔اہ مٹی کے خلاصہ سے۔( ناشر )