حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 215
حقائق الفرقان ۲۱۵ سُورَةُ الْبَقَرَة دو۔ جو عام تھے ان کو خدا نے معاف فرمادیا جیسا کہ آگے فرمایا ۔ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۱) الْفُرْقَانَ ۔ جب دشمن کی کمر ٹوٹ جائے ۔ ( تشحیذ الاذھان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۷) بڑے تعجب کی بات ہے کہ لوگ شرارتیں کرتے ہیں لیکن سمجھتے نہیں ۔ موسیٰ نے اپنی قوم کو کہا يُقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمُ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ (البقرة: ۵۵) تم نے بچھڑے کو خدا بنالیا اور اپنے او پر ظلم کیا حالانکہ خدا کے تم پر بڑے بڑے احسان ہیں ۔ فتوبوا إلى بَارِیكُمْ اپنے پروردگار کی طرف توجہ کرو اور اللہ تعالیٰ نے انسان پر بڑے بڑے فضل واحسان کئے ہیں۔اس کے قابو میں خدانے ہر ایک چیز کر دی ہے۔ ہاتھی جیسا بڑا جانور انگوٹھے کے اشارہ پر چلتا ہے۔ اُونٹ کو ایک نکیل کے اشارہ سے چلا لیتا ہے۔ اسی طرح پر ہزاروں کام جانوروں سے نکالتا ہے۔ طوطے سے توپ بندوق چلوا لیتا ہے۔ بعض لوگ أَحْسَن تقویم کے یہ معنے کرتے ہیں کہ انسان کو خوبصورت بنایا مگر بعض انسان تو سیاه رنگ اور بدصورت بھی ہوتے ہیں بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ ہر چیز کو اس کے قابو میں کر دیا۔ سرکس میں کسی نے تما شاد یکھا ہو گا کہ کیسے کیسے کام جانوروں سے لیتے ہیں۔ یہ سب اللہ کے احسان ہیں ۔ ہر قوم میں غریب سے غریب اور امیر سے امیر لوگ موجود ہیں لیکن اُمراء کو خیال تک نہیں آتا کہ ہم پر بڑا احسان ہوا ہے۔ اس زمانہ کا بڑا بچھڑا روپیہ ہے جس کے پاس یہ ہوا اس کی بڑی عزت و توقیر ہوتی ہے۔ اگر وہی روپیہ والا انسان غریب ہو جاوے تو اُسے پوچھتا بھی کوئی نہیں۔ روپے کے پیچھے خواہ نماز روزہ حج جائے مگر کوئی پرواہ نہیں۔ عجل ۔ بچھڑا۔ الفضل جلد نمبر ۱۸ مورخه ۱۵ را کتوبر ۱۹۱۳ صفحه (۱۵) اے بنی اسرائیل ہم نے تو تم کو تمام جہانوں پر فضیلت دی تھی پر تمہاری عقل کو کیا ہو گیا تھا کہ تم نے ایک بچھڑے کو جو تمہارا خادم ہونے کے سوا مخدوم ہونے کی بھی حیثیت نہیں رکھتا تھا معبود بنالیا۔ ( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۵۶) پھر ہم نے کہا ۔ اقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ یعنی ان لوگوں کو قتل کرو۔ جنہوں نے بت پرستی کی ۔