حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 213 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 213

حقائق الفرقان ۲۱۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ۵۲، ۵۳ - وَاِذْ وَعَدْنَا مُوسَى اَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِهِ وَ انْتُمْ ظَلِمُونَ۔ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - ترجمہ۔اور وہ وقت بھی یاد کرو جب ہم نے موسیٰ کے لئے (اپنے حضور میں ٹھہرنے کے واسطے ) چالیس رات میعاد مقرر کی پھر تم نے موسیٰ کے پیچھے بچھڑے کی پوجا شروع کی اور تم مشرک ہو گئے۔پھر تمہاری (ایسی بے ہودہ حرکت پر بھی) ہم نے تم کو معاف کیا تا کہ تم (ہماری مہر بانیوں کو دیکھ کر ) شکر گزاری اختیار کرو۔تفسیر۔وَ اَنْتُمْ ظلِمُونَ۔اور تم مُشرک ہو گئے۔إِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ (لقمن : ۱۴) تَشْكُرُونَ - تاتم قدر کرو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ صفحه۱۱) عفونا۔اس لئے کہ اس شرک سے توبہ کر لی۔( تشخیز الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۳۷) ۵۵،۵۴- وَ إِذْ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتَب وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ وَ إِذْ قَالَ مُوسى لِقَوْمِهِ يُقَومِ إِنَّكُمْ ظَلَمُتُم اَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوبُوا إِلَى بارِيكُم فَاقْتُلُوا اَنْفُسَكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ عِنْدَ بَارِيكُمُ ، فَتَابَ عَلَيْكُم إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - ترجمہ۔اور (وہ بھی یاد کرو) جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور حق اور ناحق میں فیصلہ کرنے والی چیز دی تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم کچھ شک نہیں کہ تم نے ظالمانہ اور مشرکانہ کارروائی کی اپنی جانوں کے لئے کیونکہ تم نے بچھڑے کی پوجا اختیار کی۔مناسب ہے کہ تم اپنے سچے پیدا کرنے والے کی طرف متوجہ ہو اور اللہ کے حضور اپنی جانوں کو قربان کر دو (مشرک سرداروں کو مار ڈالو) تمہارے واسطے تمہارے پیدا کرنے والے کے نزدیک یہی بہتر ہے۔اس پر بھی تمہارا رب متوجہ ہوا تمہاری طرف۔بے شک وہ تو بہ کرنے والوں کو بڑا معاف کرنے والا سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔کچھ شک نہیں کہ شرک بڑا ہی ظلم ہے۔(ناشر) b