حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 212 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 212

حقائق الفرقان ۲۱۲ سُورَةُ الْبَقَرَة پھر بنی اسرائیل کو اپنے احسانات یاد دلا کر فرماتا ہے کہ دیکھو اس زمانہ کو یاد کرو جبکہ فرعونی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے اور تمہارے لڑکوں کو ذبح کرتے تھے۔پھر دیکھو ہم نے تم کو ان سے نجات دلائی اور تمہاری آنکھوں کے سامنے ان ظالموں کو غرق کیا۔کیا یہ کچھ تھوڑا سا احسان تھا۔پھر جب ہم نے موسیٰ کو کتاب کا وعدہ دیا اور وہ جیسا کہ عبادت الہی کے لئے تنہائی کے لئے نہایت مناسب موقع ہوتا ہے کوہ طور پر تم سے علیحدہ چلا آیا تو تم نے اس کے بعد میں خدا کے احسانات کو بھلا دیا اور ایک بچھڑے کو اپنا معبود بنا کر اپنی جان پر ظلم کیا مگر دیکھو ہمارے رحم کو کہ ہم نے تمہاری اس نہایت عظیم الشان خطا کو بھی معاف کر دیا اور یہ اس لئے تا کہ تم شکر کرو۔(البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخه ۳۱ ۱۷ کتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۵۶) ۵۱- وَاذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَانْجَيْنَكُمْ وَاغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَ انْتُمْ تَنْظُرُونَ - ترجمہ۔اور وہ وقت بھی یاد کرو کہ جب ہمیں نے تمہارے لئے سمندر کو چیر کر ہٹا دیا۔پھر سلامتی کے کنارے پر تمہیں پہنچادیا اور فرعونیوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے وہیں ڈبادیا۔تفسیر۔اور جب الگ کر دیا ہم نے تمہارے لئے دریا کو پھر بچالیا تمہیں اور غرق کر دیا ہم نے فرعونیوں کو اور تم دیکھتے رہے۔(نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۲،۲۰۱) فرقنا بكم - دریا کو تمہارے لئے الگ کر دیا۔کس طرح کیا۔دوسری آیت میں فرمایا ہے فَاضْرِبُ رووو لَهُمُ طَرِيقًا فِي الْبَحْرِ يَبَسًا (طه: ۷۸) ایک راستہ اس دریا میں خشک نکال دیا ہے۔انْتُم تنظرُونَ۔ایک فضل تو یہ تھا کہ دشمن کو ہلاک کر دیا اب دوسرا افضل یہ ہوا کہ دشمن کو تمہاری آنکھوں کے سامنے ہلاک کیا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۱) تنظرُونَ میں ایک خاص لذت ہے۔دشمن کو ہلاک تو کیا مگر آنکھوں کے سامنے۔دشمن تو مرا ہی کرتے ہیں مگر آنکھوں کے سامنے کسی دشمن کا ہلاک ہونا ایک لذیذ نظارہ ہے جو آخر اس متقی کو (البدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ /جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۸) نصیب ہوا۔لے پھر ان کے لئے راستہ تلاش کر خشک دریا میں۔(ناشر)