حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 211 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 211

حقائق الفرقان ۲۱۱ سُورَةُ الْبَقَرَة يَوْمًا لَا تَجْزِی - یوم سے مطلب قیامت کا دن بھی ہے اور وہ دن بھی ہے جو خدا نے کفار کو جنگ بدر میں قیامت کے ثبوت میں دکھلایا۔کیونکہ مومن اور مسلمان تو جزا وسزا کو اپنے عقیدہ کے موافق یقین جانتے ہیں۔پر کفار کی تسلی بھی تو ضروری تھی کہ دیکھو جس طرح اس دنیا میں جب تم کو خدا کے عقاب سے کوئی نہ بچا سکا تو قیامت میں تم کو کون بچا سکتا ہے اور یہود کے لئے تو وہ دن ہے جب جلا وطن ہوئے اور قریظہ قتل ہوئے۔( البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱/۳۱اکتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۵۶) ۵۰ وَ اِذْ نَجَيْنَكُمْ مِّنْ اِلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ ابْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَ فِي ذَلِكُم بَلَاءٍ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ - ترجمہ۔اور وہ وقت بھی یاد کرو جب ہمیں نے تمہیں فرعونیوں کے پنجے سے چھڑایا تھاوہ تمہیں بری بری تکلیفیں دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو وہ ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو وہ جیتا رہنے دیتے تھے یا اُن کی حیا دور کر دیتے تھے اور اس مصیبت میں بھی تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے ایک b انعام عظیم تھا۔تفسیر۔وَإِذْ نَجَّيْنَكُمْ مِنْ إِلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُم (البقرة : ۵۰)۔یاد کرو جب ہم نے بچایا تم کو فرعونیوں سے تم کو برا دکھ دیتے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے۔اور فرماتا ہے اِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَانْجَيْنَكُم (البقرۃ: ۵۱)۔اور جب فرق ڈال دیا ہم نے تمھارے لئے دریا میں اور پھر بچا لیا تم کو۔پھر فرماتا ہے۔ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِهِ وَ انْتُم ظلِمُونَ (البقرة: ۵۲)۔پھر بنالیا تم نے بچھڑے کو معبود پیچھے اس کے اور تم ظالم ہو۔( ریویو آف ریلیجنز۔جلدے نمبر ۷۶۔جون جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۷) يَسْتَحْيُونَ۔عورتوں کو زندہ رکھتے۔دوسرے معنے میرے نزدیک یہ ہیں کہ ان کے حیا کو سلب کرتے۔بَلاءُ مِّن رَّبِّكُم - انعام ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱) تشخیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۳۷)