حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 184 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 184

حقائق الفرقان ۱۸۴ سُورَةُ الْبَقَرَة پورب کی طرف نود کی سرزمین میں جارہا ۔ ( پیدائش (۴ باب (۱۶) اور یہ بھی فرمایا کہ ہم اس واسطے تم کو نکالتے ہیں کہ تم لوگوں میں باہمی عداوت ہے اور باہمی عداوت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے کہ آخر کچھ قوموں کو نکلنا پڑتا ہے۔ سوچو آ ر یہ ہند میں کس طرح آئے۔ مقام تامل اور غور ہے۔ اب بھی اگر ناعاقبت اندیشوں کے باعث محرم دوسہرہ وغیرہ کے فسادات ہوتے رہے تو بہت ساروں کو حکم ہو گا پورٹ بلیر چلے جاؤ اور یوں مجبوراً قُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ ( پورٹ بلیر ) مُسْتَقَرٌّ و مَتَاعُ إلى حِينٍ (البقرۃ: ۳۷) کی تعمیل کرنی پڑے گی ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۷ ، ۱۱۸) فَازَ لَهُمَا الشَّيْطَن - شیطان کو بھی ایک موقع معلوم ہوا اس نے پھسلانا چاہا۔ عَنْهَا ۔ اس درخت سے ۔ قرآن مجید میں لکھا ہے کہ نَسِيَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا (طه: ١١٦) کچھ مدت کے بعد آدم حکم الہی کو بھول گئے اور یہ کسی انسان کے لئے موجب تعجب نہیں ہو سکتا ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آدمی نماز کے لئے بڑے اہتمام کے ساتھ گھر سے آتا ہے وضو کرتا ہے۔ پھر پہلی رکعت دوسری سے بالکل مختلف ہے پھر بھی بھول جاتا ہے ۔ قرآن مجید کی آیات کا بھی یہی حال ہے۔ بعض وقت معمولی آیت قرآت کے وقت بھول جاتی ہے۔ روزہ رکھا جاتا ہے مگر بھول کر پانی پی لیتے ہیں یہ عجائبات قدرت ہیں ۔ اخْرَجَهُمَا - اللہ نے نکال دیا اس حالت سے جس میں وہ تھے۔ پھر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جب بعض تمہارے دشمن بھی ہیں تو تم چوکس رہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۹) ابلیس اور شیطان کی اصل جن ہے۔ اور ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ جو چیز اپنی ذات میں بری اور پر ضرر ہو وہ تو ابلیس ہے۔ اور جس چیز کا ضرر متعدی ہو دوسروں کو بھی دکھ پہنچائے تو وہ شیطان ہے۔ چنانچہ پارہ اول رکوع ۴ میں فرماتا ہے۔ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى وَاسْتَكْبَرَهُ وَ كَانَ مِنَ لے ہم نے کہا چلے جاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہوا اور تمہیں ایک وقت تک زمین میں ٹھہرنا اور برتاؤ کرنا ہے۔ (ناشر) ۲ بھول گیا تھا اور ہم نے اس میں قصد نہ پایا۔