حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 179
حقائق الفرقان 129 سُورَةُ الْبَقَرَة العلوم کتاب قرآن کریم اس بارے میں حکم دیتی ہے۔اطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُم (النساء :٢٠) تمام مذاہب میں یہ امر مسلم ہے کہ عبادت نام ہے اللہ تعالیٰ کی آگیا کے پالن کرنے یعنی اس کا فرمانبردار ہونا۔جب باری تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو آدم کو سجدہ کرنا اور اس کی آگیا کا پالن کرنا در حقیقت باری تعالیٰ کی جناب کو سجدہ تھا نہ آدم کو۔سچ ہے مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله " (النساء : ۸۱) اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کے خلفاء کی فرمانبرداری بھی خود اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہوتی ہے اور حکام وقت کے بھلے حکموں اور اچھے ارشادوں کی اطاعت حضرت حق سبحانہ وتعالی کی ہی اطاعت ہو ا کرتی ہے۔سجدہ کا لفظ اسلامی شرع میں ایک وسیع لفظ ہے اس کے معنے سمجھنے کے لئے ان آیات و محاورات پر غور کرو۔وَلِلهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (النحل:۵۰) وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السموتِ وَالْأَرْضِ (الرعد:۱۲) سجدہ کا لفظ عرب کی لغت میں انقیاد اور فرمانبرداری کے معنے دیتا ہے۔زید النخیل عرب کا ایک مشہور شاعر ایک قوم کی بہادری کا تذکرہ کرتا ہے اور کہتا ہے اس بہادر قوم کے سامنے ٹیلے اور پہاڑ سب سجدہ کرتے ہیں یعنی فرمانبردار ہیں ان میں سے کوئی چیز بھی اس قوم کو روک نہیں سکتی۔تَضِلُّ الْبَلْقَ فِي حُجُرَاتِهِ وَتَرَى الأَكْمَ فِيهَا سُجَّدًا لِلْحَوَافِرِه وَالسَّجُوْدُ التَّذَكُلُ وَالْإِنْقِيَادُ بِالسَّفِي فِي تَحْصِيْلِ مَا يَنُوْطُ بِهِ مَعَاشَهُمْ لَ يجمع لے اللہ اور رسول کی اور حاکموں کی اپنے اطاعت کرو۔سے جس نے اس رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔سے آسمانوں اور زمین کی اشیاء اللہ کو سجدہ کرتی ہیں۔کے آسمانوں اور زمین کے رہنے والے اللہ کو سجدہ کرتے ہیں۔۵۔اتنے بڑے لشکر کے ساتھ جس میں کناروں تک بلق گھوڑے (چتکبرے گھوڑے) گم ہو جاتے ہیں۔ان گھوڑوں کے آگے پہاڑ اور ٹیلے سب سجدہ کرتے ہیں۔اس چیز کے حاصل کرنے کے لئے جس سے ان (لوگوں) کی معاش وابستہ ہے۔کوشش کر کے فرمانبرداری اور تذلل اختیار کرنا سجود ہے۔(ناشر)