حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 169
حقائق الفرقان قضاياه (فتح البيان ) ۱۶۹ سُورَةُ الْبَقَرَة الْخَلِيفَةُ هُوَ مَنْ يَخْلُفُ غَيْرَهُ وَالْمَعْنَى خَلِيفَةً مِنْكُمْ لِأَنَّهُمْ كَانُوا سُكَانُ الْأَرْضِ أَوْ خَلِيفَةُ اللهِ فِي أَرْضِهِ وَكَذَلِكَ كُلُّ نَبِي نَحْوَيْدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً في الْأَرْضِ - ( تفسیر مدارک التنزيل ) کے غرض اس زمین کے تمام مقدس فرشتوں کے مقدس گروہ نے آدم علیہ السّلام سے پہلی قوموں کی بداطواری اور کافروں ، ڈشٹوں، دیسیوں، شیطانوں اور آسروں کے بڑے کام اور بد چلنی دیکھی ہوئی تھی ۔ عالم الغیب تو بجز ذات پاک باری تعالیٰ کے کوئی بھی نہیں ۔ الا من شاء اللہ ۔ نہ انبیاء نہ اولیاء ۔ وہ ملائکہ بھی ایسے ہی محدود العلم ، محدودا ا محدود العلم ، محدود التجربه مخلوق تھے۔ اپنی کم علمی اور غیب نہ جاننے ۔ باعث اور کچھ خلیفہ کے لفظ سے جس کے معنے نائب اور قائم مقام کے ہیں۔ غلطی سے سمجھ بیٹھے کہ یہ آدم بھی آدم ہے پہلی قوموں کی طرح فساد قتل اور سفك دماء نہ کرے۔ اس آدم کی واقعی نیکی اور نیک چلنی کا انکو علم نہ تھا اس لئے باری تعالیٰ کی معلی بارگاہ میں عرض کیا۔ اتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَک کے (البقرة: ۳۱) بزرگوں، دیوتاؤں کا کام تو یہی تسبیحات اور تمجید النبی اور باری تعالیٰ کی عبادت ہوتی ہے اور بس ۔ وہ بیچارے اللہ تعالیٰ کے علم و حکمت اور اس کے کاموں کے اسرار سے کیا واقف که فقط لسانی تحمید و تقدیس سے دنیوی انتظام اور دینی کام اس دار نا پائیدار کے نہیں چلتے۔ میرا یہ کہنا کہ آدم سے پہلے اور قو میں دنیا میں آباد تھیں اول تو قرآن کی اس آیت سے ظاہر ہے بلکہ مکذب نے بھی اس امر کو تکذیب میں تسلیم کیا ہے۔ ے اور اصل یہ ہے کہ اُسے خلیفہ اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ اللہ کا خلیفہ بن کر اُس کی زمین میں حدود کو قائم کرتا اور اور احکامات کو جاری کرتا ہے۔ ۲ے خلیفہ اسے کہتے ہیں جو کسی کا قائم مقام ہو۔ آیت کے معنی یہ ہیں کہ وہ تم میں کا خلیفہ ہے۔ کیونکہ وہ لوگ زمین کے باشندے تھے اور یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ وہ اللہ کا خلیفہ ہے اس کی زمین میں ۔ اور اسی طرح ہر نبی اس کا خلیفہ ہے۔ مثلاً اے داؤ د! ہم نے تجھے اس زمین میں خلیفہ بنایا ۔ ( تفسیر مدارک ) سے کیا آپ ایسے شخص کو نائب بنا سے شخص کو نائب بنائیں گے زمین میں جو وہاں فتنہ انگیزی اور خون ریزی فتنه انگیزی اور خون ریزی کرے گا اور ہم تو تیری تعریف کے ساتھ کہتے ہیں کہ تیری ذات پاک خوبیوں ہی خوبیوں والی اور سب عیبوں سے پاک ہے۔