حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 160
حقائق الفرقان ١٦٠ سُورَةُ الْبَقَرَة مچھر کے سامنے ہاتھی ۔ تاہم کسی بات کے سمجھانے کے لئے مچھر سی بلکہ اس سے بھی ادنی مثال دینے سے اللہ نہیں رکتا ۔ جو ایمان دار ہیں وہ تو کہتے ہیں کہ یہ ان کے رب سے برحق ہے اور جو منکر ہیں وہ کہتے ہیں اس مثال سے اللہ نے کیا ارادہ کیا۔ بہت سے اس سے گمراہ ہوتے اور بہت ہدایت پاتے ہوتے ہیں وہی جو بدعہد ہیں اپنے عہد کا پاس نہیں رکھتے جن سے اللہ نے قطع تعلق کرنے کے لئے فرمایا ان سے تعلق جوڑتے ہیں اور جن سے تعلق جوڑنے کے لئے کہا ان سے قطع تعلق کرتے ہیں اور زمین میں فساد کرتے ہیں مگر شرارت کا پھل سواٹو ٹا پانے کے کچھ نہیں۔ دیکھو تم کچھ نہ تھے خدا نے زندہ کیا پھر مارے گا اور جزا اور سزا کے لئے زندگی دے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷ ) دنیا کی نعمتوں کی مثال تو ان کے مقابل میں مچھر کی سی ہے یعنی دنیا کی چیزوں کی بہشت کی نعمتوں کے سامنے ایک پشہ کے برابر بھی حقیقت نہیں ۔ ایسی مثالوں سے مومن حق کو پالیتا ہے اور کافر کہتا ہے تمثیلوں سے کیا فائدہ ؟ بہت سے لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں مگر گمراہ وہی ہوتے ہیں جو فاسق ہوں ۔ الفضل جلد نمبر ۱۱ مورخه ۲۷ اگست ۱۹۱۳ صفحه (۱۵) يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ (البقرة: ۲۷) کیسا صاف مطلب ہے کہ فاسق ہی اس کتاب کریم کو پڑھ کر گمراہ ہوتے ہیں ورنہ مومنوں کے لئے شفا اور راحت اور نور ہے۔ لا يَسْتَی ۔ نہیں رکھتا۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۲) بعوضة - منافقوں کے متعلق جب آگ جلانے کی مثال دی گئی تو بڑ بڑانے لگے کہ آگ تو مچھر ہٹانے کے واسطے جلائی جاتی ہے کیا ہم مچھر ہیں جو ہمارے واسطے ایسی مثال پیش کی گئی ہے۔ فَاسِقِينَ - بد عہد ۔ ( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ را کتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۸) اضلال جس سے یضلل نکلا ہے نتیجہ ہے ضلال کا اور ضلال پیدا ہوتا ہے ان انسانی طاقتوں سے ا گمراہ کرتا رتا ہے اس سے بہتیرے اور راہ پر لاتا ہے اس سے بہتیرے اور گمراہ کرتا ہے انہیں کو جو بے حکم ہیں۔ ۱۲