حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 7 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 7

حقائق الفرقان پہنچانے والا ہے۔وہ سب حقیقی بادشاہ حقیقی معبود ہے۔حقیقی بادشاہ حقیقی معبود ہے۔اللہ اکبر ! ایک معمولی تھانیدار یا صاحب ضلع بلکہ نمبر دار اور پٹواری کی پناہ میں آ کر کئی لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں پس کیا مرتبہ ہے اُس شخص کا جو تمام جہان کے رب اور بادشاہ اور سچے معبود کی پناہ میں آ جائے! صرف اس کتاب کا اول و آخرہی اسلام اور عیسائیت میں فیصلہ کن ہے اگر کوئی خدا ترس دل لے کر غور کرے! تفخیذ الا ذبان جلد ۶ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۵۴،۳۵۳)