حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 159
حقائق الفرقان ۱۵۹ سُورَةُ الْبَقَرَة اللہ تعالیٰ کے لئے جو ان باتوں کو ترک کرتا ہے اُسے جنت ملتی ہے۔اللہ کے لئے جو ہم قربان کریں اس کا نعم البدل جنت ہے۔البدر جلد ۸ نمبر ۱۰ مورخہ ۷ (جنوری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷) جنت - (۱) تعلیم نبوی (۲) مدینہ طیبہ (۳) فتوحات (۴) عراق۔عرب محجم۔مصر و شام (۵) قبر (۶) محشر (۷) جنت۔هذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ - یہ وہ چیز ہے جس کا ہم سے وعدہ تھا۔وَاتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا۔جس رنگ کے عمل کئے اُسی رنگ کی عنایات الہیہ۔تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۶) رزقنا۔یہ وہی چیز ہے جس کا ہم کو پہلے سے وعدہ دیا گیا تھا۔( البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ /اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۸) ۲۷ ۲۸ - إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَحْيَ أَنْ يَضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ وَ أَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَا ذا اراد اللهُ بِهَذَا مَثَلًا يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا ۖ وَمَا يُضِلُّ بِهَ إلَّا الْفَسِقِينَ الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا ص اَمَرَ اللهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَبِكَ هُمُ الْخَسِرُونَ - ترجمہ۔بے شک اللہ نہیں رکتا اس سے کہ بیان کرے مثال کسی مچھر کی یا اس سے چھوٹے بڑے کی تو جو لوگ اللہ کو مان چکے ہیں وہ تو جانتے ہیں کہ وہ مثال سچ ہے اُن کے رب کی طرف سے اور جنہوں نے حق کو چھپا یادہ کہتے ہیں اللہ نے کیا چاہا اس مثال کے بیان کرنے سے۔بہکاتا ہے اس سے بہتوں کو اور راہ پر لاتا ہے اس سے بہتوں کو اور وہ تو گم راہ نہیں کرتا اس سے کسی کو مگر بدکار ( گم راہ ہوتے ہیں )۔جولوگ توڑتے ہیں اللہ کے اقرار کو شریعت کے مضبوط ہونے کے بعد اور اُن سے جدائی چاہتے ہیں جن سے ملنا اللہ پسند کرتا ہے اور ملک میں شرارت کرتے ہیں یہی لوگ نقصان میں ہیں۔تفسیر۔یہ تو تھوڑی سی چیز ہے جو اللہ بیان کرتا ہے اور جنت کے نعماء کے مقابل میں ایسی ہے جیسی