حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 156 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 156

حقائق الفرقان سُورَةُ الْبَقَرَة بولیں گے یہ وہی ہے جو ہمیں پہلے سے مل چکا ہے اور وہ دیئے گئے ایک دوسرے سے ملتا جلتا اور اُن باغوں میں مردوں کے لئے عورتیں ہیں بڑی پاکیزہ ستھری اور وہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔تفسیر۔مومنوں اور نیک عمل والوں کے لئے آرام کی جگہیں ہیں جن کے تلے نہریں بہتی ہیں۔جب کبھی اس سے کوئی میوہ دیا جائے گا کہیں گے یہ تو وہی ہے جس کا ہمیں پہلے وعدہ دیا جا چکا تھا اور پھر ایک نہیں بلکہ رنگارنگ ایک جیسے دوسرے دیئے جاویں گے اور ان کے لئے اس میں جوڑے ہوں گے۔بیبیاں ہی ہوں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷) عرب ریگستان کے باشندے، خشن پوش کھجور پر زندگی بسر کرتے تھے۔ان کے لئے کہا گیا بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنْتِ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ (البقرة: ۲۶)۔پھر دیکھا اب تک ہم لوگ قریش اس جنت کے مالک ہیں۔نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۲۳) ایک تارک اسلام کے اس اعتراض کے جواب میں کہ "بہشت میں نہریں ہوں گی۔بعض کہتے ہیں کہ دُودھ اور شہد کی نہریں۔“ تحریر فرمایا :۔او بد بخت ! اسلامی نہروں سے محروم! دیکھ تیرے سام وید نے تجھے اب وید سے بھی متنفر کرانے کی تجویز کی ہے۔جو کوئی کہ اُس خلاصی یعنی پومن ( سوم ) بھیجن کو جسے خدا رسیدہ لوگوں نے جمع کیا پڑھتا ہے اس کے لئے سرسوتی ، پانی مکھن ، دودھ اور مدہ برساتا ہے۔دیکھوسام وید پر پاٹھک ۸ سوم پومن صفحہ ۱۲۹ پر پاٹھک ۹ ، سرسوتی ) ہاں اُس سات بہنوں والی پیاری نہروں میں نہایت پیاری سرسوتی نے ہماری تعریف حاصل کی ہے۔وہ اس کی نہر کے ساتھ اپنے تئیں صاف کر کے زرد و سرخ رنگ ہو کر چمکتا ہے۔اس وقت جب کہ وہ مدح گولیوں کے ساتھ سات مونہہ رکھنے والا تعریف کرنے والوں کے ساتھ کل شکلوں کا احاطہ