حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 5 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 5

حقائق الفرقان اور بار یک در بار یک حقائق و معارف اور اسرار کلام ربانی اس پر کھولے جاویں گے۔غرض یہ ہمارا مجرب اور آزمودہ طریقہ ہے پس جس کو قرآن سے محبت اور علوم قرآن سیکھنے کی پیاس اور سچی تڑپ ہو وہ اس پر کار بند ہوکر دیکھ لے۔الحکم جلد ۱۷ نمبر ۲۶ مورخه ۷ /اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحه ۶) یاد رکھو کہ قرآن شریف پڑھو اس لئے کہ اس پر عمل ہو۔ایسی صورت میں اگر تم قرآن شریف کھول کر اس کا عام ترجمہ پڑھتے جاؤ اور شروع سے اخیر تک دیکھتے جاؤ کہ تم رکس گروہ میں ہو۔کیا منعم علیہم ہو یا مغضوب ہو یا ضالین ہو اور کیا بنا چاہیے۔منعم علیہم بننے کے لئے سچی خواہش اپنے اندر پیدا کرو پھر اس کے لئے دعائیں کرو۔جو طریق اللہ تعالیٰ نے انعام الہی کے حصول کے رکھے ہیں ان پر چلو اور محض خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے واسطے چلو۔اس طریق پر اگر صرف سورۃ فاتحہ ہی کو پڑھ لو تو میں یقیناً کہتا ہوں کہ قرآن شریف کے نزول کی حقیقت کو تم نے سمجھ لیا اور پھر قرآن شریف کے مطالب و معانی پر تمہیں اطلاع دینا اور اس کے حقائق و معارف سے بہرہ ور کرنا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور یہ ایک صورت ہے مجاہدہ صحیحہ کی۔الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷۲۴ پریل ۱۹۰۴ صفحه ۱۲) قرآن کریم میں عظمت الہی کا ذکر زیادہ ہے احکام کے متعلق تو اڑھائی سو کے قریب آیات ہیں مگر عظمتِ الہی کے بیان سے کوئی رکوع خالی نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انسان کے دل میں اللہ کی عظمت بیٹھ جائے تو دولت و اسباب و دیگر سامانِ دنیا کی پرواہ جو احکام الہی کی بجا آوری میں مانع ہو سکتے ہیں مطلق نہیں رہتی اور خود بخو دانسان اپنے مولیٰ کا فرماں بردار بن جاتا ہے۔تشخیذ الا ذبان جلد ۶ نمبر ۹۔ستمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۵۳) قرآن مجید کے مقابلہ میں انجیل متی کی انجیل کا پہلا صفحہ اٹھا کر دیکھو وہاں کیا لکھا ہے ” نسب نامہ یسوع مسیح ، داؤد اور ابراہیم کے اور بیٹے کا۔ابراہام سے اسحاق پیدا ہوا اور اسحاق سے یعقوب پیدا ہوا۔۔۔متان سے یعقوب پیدا ہوا اور ا یعقوب سے یوسف پیدا ہو ا جو مریم کا شوہر تھا جس کے پیٹ سے یسوع جو مسیح کہلاتا ہے پیدا ہوا۔