حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 3 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 3

حقائق الفرقان دوازدہم۔احادیث صحیحہ ثابتہ کے خلاف نہ ہو۔سیز دہم۔کتب سابقہ کے ذریعہ بھی بعض معانی قرآن حل کئے جاتے ہیں۔چہار دہم۔کسی وحی الہی اور الہام صحیح کے ذریعہ سے بھی معانی قرآن حل ہو سکتے ہیں۔ہر ایک اصل کی مثالیں دوں تو ایک مجلد صحیم بن جاوے اور بعض اصول عام لوگوں کے استعمال میں آنے والے نہیں معلوم ہوتے۔(نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔صفحہ ۱۰ تا ۱۲) قرآن شریف کے علوم کے حصول کے ذرائع اللہ تعالیٰ نے خود قرآن شریف میں بیان کر دیئے ہیں۔الرَّحْمَنُ عَلَمَ الْقُرْآنَ (الرَّحْمَن : ۳۲) قرآن شریف کا سکھانا اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کا تقاضا ہے۔اس واسطے ضرورت کن چیزوں کی ہے وہ بھی خود خدا تعالیٰ نے بیان ހ فرما دی ہیں۔وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِمُكُمُ اللهُ " (البقرة : ۲۸۳) متقی کوخدا تعالیٰ معارف اور علوم قرآنی سے خبر دار کر دیتا ہے اور تقوی ایک ذریعہ ہے قرآن دانی کے لئے۔دوسری جگہ فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ٧٠) تقوی کے ساتھ جہاد اور کوشش کی بھی شرط ہے۔پس علوم قرآنی کا معلم خود اللہ تعالیٰ ہے اور اس فیض اور فضل رحمانی کا جاذب تقویٰ اور جہاد فی اللہ ہے۔فرمایا کہ ہمارے نزدیک ہم نے ایک راہ کا تجربہ کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان دل میں سچی تڑپ اور پیاس علوم قرآنی کے حصول کے واسطے پیدا کر کے تقوی تام سے دعائیں کرے اور اس طرح سے قرآن شریف شروع کرے۔دور اول۔خود تنہا ایک مترجم قرآن شریف لے کر جس کا ترجمہ لفظی ہو انسان کی اس میں اپنی ملاوٹ کچھ نہ ہو اور اس کے واسطے میں شاہ رفیع الدین صاحب علیه الرحمة اے رحمن نے قرآن سکھایا ہے۔سہ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے۔سے اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھا ئیں گے ان کو اپنے رستے۔(ناشر)