حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 111 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 111

سُوْرَةُ الْبَقَرَة حقائق الفرقان ہیں۔نہیں ہرگز نہیں۔بلکہ اپنی حالت قلبی اور اللہ تعالیٰ کی عنایات اور تائیدات کا رنگ اپنے وجود میں امتحان کر کے اس بات کو پر کھے کہ اگر میں منافق نہیں ہوں تو کیوں ناکامیاں میرے شامل حال ہیں اور جن کو میں منافق کہتا ہوں ان سے میرے حالات متمیز ہیں کہ نہیں۔حضرت احمد مرسل یزدانی نے ۲۵ / مارچ کی ایک تقریر میں فرمایا ہے کہ اگر یہ لوگ نیکی اور تقوی کا دعوی کرتے ہیں تو ان کا دعولی کیوں قرآن کے برابر آ کر ٹھیک نہیں بیٹھتا۔خدا تو وعدہ کرتا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) اور إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ (الانفال:۳۵) اگر یہ لوگ واقعی طور پر متقی ہیں تو خدا ان کا کیوں کفیل نہیں اور خدا کا قول کیوں صادق نہیں آتا۔پس ہر ایک نفس کو دیکھنا اور غور کرنا چاہیے۔میں جو دوسروں کو منافق اور کا فر وغیرہ کہ کر الہی تائید اور نصرت سے محروم کہتا ہوں کہیں وہی محرومی میرے شامل حال تو نہیں ہے۔پس اگر دیکھے کہ وہ بھی ظلمتوں میں پھنسا ہوا ہے اور الہی تائید اس کے معاملات اور کاروبار میں شریک نہیں ہے اور اُسے کھلی کھلی اور تین صراط مستقیم نہیں تو سمجھے کہ کوئی شعبہ نفاق یا کفر کا ضرور دل میں ہے اور ممکن ہے کہ اس کی اسے خبر بھی نہ ہو۔من۔بمعنے جو ، وہ کون۔یہ لفظ ایک، دو، تین اور اس سے زیادہ کے واسطے آتا ہے۔يَقُولُ بمعنے بتلاتا ہے۔خواہ زبان سے خواہ ہاتھ سے خواہ اپنے اور اعضاء سے تحریر سے یا تقریر سے۔غرض دوسرے کو بتلا دینے کے موقع پر استعمال ہوتا ہے اس سے قال کا لفظ عام ہے۔یہ ضرور نہیں کہ بالمشافہ گفتگو ہو۔اسی لئے اکثر قصے اس قسم کے بنے ہوئے ہوتے ہیں کہ دیوار نے میخ کو کہا کہ تو مجھے کیوں چھید رہی ہے۔شیخ نے کہا اس سے پوچھ جو مجھے ٹھوک رہا ہے۔میخ اور دیوار کی زبان نہیں ہوتی۔یہاں زبان سے مراد زبانِ حال ہے۔امَنَّا بِاللہ اللہ پر ایمان لانے کے یہ معنے ہیں کہ کل قرآن شریف کی باتوں کو ماننا۔اسلام میں اللہ لفظ کے یہ معنے ہیں کہ ایسا خدا جو کہ تمام صفات کا ملہ اور عالیہ سے متصف اور جمیع خصائل اور رزائل سے منزہ ہو اور اسلام نے وہ خدا پیش کیا ہے جو کہ کتا بیں نازل کرتا، اپنے بندوں سے کلام کرتا، ان کی ہدایت کے لئے نبی اور رسول اور مجد دمبعوث کرتا، جو اس کا طالب ہوتا اس کو اپنی راہیں دکھاتا، لے اور وہی نیک بندوں کی حمایت کرتا ہے۔۲۔اُس کے ولی اور مستحق تو متقی ہی ہیں۔( ناشر )