حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 1 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 1

حقائق الفرقان أعُوذُ بِالله مِن الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ نزول قرآن کی غرض تَفْسِيرُ الْقُرْآن نزول قرآن کی اصل غرض (۱) شبہات کو دُور کر دے ( وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءُ) (بنی اسراءیل: ۸۳) (۲) رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ جناب الہی کے ساتھ براہ راست تعلق ہو جائے۔(۳) تمیز حق و باطل ہو جائے۔(۴) کوئی ایسا سوال نہیں جس کا جواب نہ دیا۔کافی ہتھیار۔أوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ - (العنكبوت: ۵۲) - کلام الہی کے سمجھنے کے اصول تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۴) میرے فہم میں کلام الہی کے سمجھنے کے لئے یہ اصول ہیں۔اول۔دعا پر ارتھنا ) جناب الہی سے صحیح فہم اور حقیقی علم طلب کرنا۔قرآن مجید میں آیا ہے وقل ربّ زِدْنِي عِلْمًا ( طه : ۱۱۵) میرے رب! میرے علم میں ترقی بخش۔اور دعا کے لئے ضرور ہے طیب کھانا، طیب لباس، عقدِ ہمت ، استقلال۔دوم۔صرف الہی رضامندی اور حق تک پہنچنے کے لئے خدا میں ہو کر کوشش کرنا جیسے فرمایا وَالَّذِينَ ی جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت:۷۰)۔لے اور ہم قرآن میں سے وہ آیتیں اتارتے ہیں جو شفاء ہے۔سے کیا ان کے لئے یہ ( نشان ) کافی نہیں کہ ہم نے نازل فرمائی تجھ پر کتاب۔سے اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھا ئیں گے ان کو اپنے رستے۔( ناشر )