حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 547
جس سے نیکی کی توفیق نہیں ملتی۔اِنسان کو چاہیئے کہ ہر وقت خدا کو یاد رکھے اور دُعا میں لگا رہے جیسا کہ اِس رکوع میں اوررَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا سے ظاہر ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء) ذکرِ الہٰی اور تفکّر بھی علمِ صحیح کا باعث ہے چنانچہ فرمایا(اٰل عمران:۱۹۲)۔یعنی نشان ہیں دانشمندوں کے لئے جو یاد رکھتے ہیں۔اﷲ کو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے لیٹے اور تفکّر کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کی بناوٹ میں۔دیانند نے بھی لکھا ہے کہ رشی لوگوں کو مراقبوں، سمادھوں وغیرہ سے یہ سچّے علوم حاصل ہوتے ہیں۔غرض وہ تمام سچّے علوم قرآن کریم میں مذکور ہیں جو انسان کی فلاحِ دنیوی و اخروی کے لئے ضروری ہیں۔(نور الدین ( ایڈیشن سوم) صفحہ ۲۲۸) : یہ جب ہو گا کہ گناہ گناہ کی حد تک نہ پہنچے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)