حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 533 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 533

:اُحد کی پہاڑی میں جہاں جنگ تھی۔اُحد کے مشرق کی طرف کفّار تھے۔ایک درّہ تھا پہاڑی پر۔آپ ( نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم) نے پچّاس آدمی مقرر کئے کہ فتح ہو یا شکست تم لوگوں نے یہاں سے بغیر میرے حکم کے نہیں ٹلنا۔مسلمانوں کو فتح ہوئی یہ سمجھے کہ اَب کیا ضرورت ہے وہاں سے ٹل آئے۔:پھِسل گئے۔:افسر نے کہا کہ ٹھہرو۔دوسروں نے کہا اب کیا ضرورت ہے؟ بس یہ جھگڑا تھا۔: قریب تھا کہ خمیازہ اُٹھاتے مگر ہم نے درگذر کی۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)    :بڑا غم۔دوم یہ کہ ایک غم کے بدلے جو تمہاری نافرمانی نے رسول کو پہنچایا۔تم کو بھی پھر غم ہؤا۔تکلیف اُٹھائی۔شکست کھائی۔:یہ سب کچھ یہیں بھُگت گیا۔اتنے میں ہی خیر گذری تاکہ تم غم نہ کرو۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)