حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 507
کی پہلی سیڑھی حجامت بنوانا بال کٹوانا ہے اور اس کی ان ایّام میں ممانعت ہے جو وضع کے پابندوں کو محال نظر آتی ہے اور کتبِ مقدّسہ میں اس طرز کی نظیر موجود ہے۔’’ نذیر کے سر پر اُسترا نہ پھیرا جائے جب تک وے دن جن میں اُس نے اپنے آپ کو خداوند کے لئے نذر کیا ہے۔گزر نہ جاویں۔سر کے بال بڑھنے دے۔‘‘ (گنتی ۶ باب۵) ۲۔پھر اس مسجد میں جس کے وجود اور جس کی عظمت کا عنقریب ہم ثبوت دیں گے ابراہیمی عبادت کی طرح پر ایک عبادت ہے جسے طواف کہتے ہیں۔پروانہ وار چند بار الہٰی مسجد کے گِرد گھومنا اس طواف کا ثبوت اگر دیکھنا ہو زبور ۲۶ کو دیکھو۔۳۔پھر صفا اور مروہ کے درمیان بیادگار اُمِّ اسمٰعیل ہاجرہ علیہا السّلام چلنا۔ہاجرہؑ کو جب ابراہیمؑ نے یہاں چھوڑا تو انہوں نے ابراہیمؑ سے پُوچھا تُو ہمیں کِس کے سپرد کرتا ہے۔تو ابراہیمؑ نے فرمایا خا کے سپرد اور اُسی کے حکم سے۔تب ہاجرہؑ نے کہا جاؤ۔وہ اﷲ تعالیٰ ہم کو صائع نہ کرے گا۔آخر پیاس کی شدّت میں، پانی کی جستجو میں جب یہاں دوڑیں تو خدا نے زمزم سے ان کی امداد کی۔اِس قِسم کی یادگاریں اولادِ ابراہیمؑ میں مروّج تھیں۔دیکھو پیدائش ۳۵ باب ۱۵۔بلکہ یشوع نے بارہ پتّھر جن کا ذکر یشوع ۴باب میں ہے دریا سیصرف یادگار کے لئے اُٹھائے اور دریا کے باہر لا کر رکھے۔پولا ہلانے کی رسم جس کا ذکر احبار ۲۳باب ۱۰ میں عیسائی مانتے ہیں مسیحؑ کے جی اُٹھنے کی یادگار ہے۔پھر عرفات کے میدان میں جانا ایک ضروری فعل حج کا ہے جہاں نہ کوئی پتھر، نہ کوئی درخت ، صرف الہٰی یاد ہے اور اسی سے دعا۔دیکھو موسٰی بھی فرعون کو کہتے ہیں۔خداوند اسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ میرے لوگوں کو جانے دے تاکہ وے بیابان میں میرے لئے عید کریں۔۵۔پھر حلق ( یعنی سر منڈوانا۔مرتّب) ہے جس کی وجہ یہ ہے۔بہت دنوں سر کُھلا رہا۔گرد و غبار پڑا۔عام لوگں کو سامان سر دھونے کا اس سے بہتر کیا ہے کہ سر منڈوا دیں یا بالوں کو کتوائیں۔حلق کا راج اور اس کا ثبوت مقدّسہ کتب میں موجود ہے ( دیکھو ایّوب ا باب ۲۰) نذیر جماعت کے خیمے کے دروازے پر سر کی منت منڈادے۔گنتی ۶ باب ۱۸ بلکہ احبار ۱۴ باب ۹ میں تو چارا برو کا صفایا مندرج ہے۔متی ۸ باب ۴ میں اس کا جواز اور ان رسوم کا اتّباع دیکھ لو۔قربانی۔نذیر کے پاس اگر کوئی ناگہاں مَر جاوے تو ایسی عمریاں یا کبوتر ایک خطا کی قُربانی اور ایک سو ختنی قربانی گذارنے اور نذیر قربانی بے عیب یک سالہ بّرہ ایک خطا کی قربانی۔دوسرا سو ختنی قربانی کے لئے اور فطیری روٹی چپڑی ہوئی اور مہدی۔میدے کے کلچے تیل سے چُپڑے ہوئے