حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 502 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 502

پیش کرتا ہے اس کی تصدیق کے واسطے پھر بھی اَور کتاب کی تو ضرورت تھی اور خود قرآن بتلاتا ہے کہ اَور کتاب کی ضرورت ہے۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو اپنی صداقت ثابت کرنے کے واسطے قرآن میں فرماتا ہے کہ ایک اَور کتاب میں دیکھو۔پھر لکھا ہے (الاعراف:۱۵۸) …مَکْتُوْبًا عِنْدَھُمْ فِی التَّوْرٰۃِ وَ الْاِ نْجِیْلِگویا دو کتابوں کی ضرورت پڑی۔اِس تقریر سے یہ بات ثابت ہوئی کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو بھی پیشگوئیوں وغیرہ اور اپنے دعاوی اور نیز قرآن کی تصدیق کے واسطے دوسری کتابوں کی ضرورت پڑتی رہی اور ادھر ہم کو بھی پڑی کیونکہ ہماری زبان عربی نہیں ہے۔اِس لئے خوب یاد رکھو کہ قرآن تو اپنی ذات میں ایک کامل کتاب ہے مگر اس کے کمال کو جاننے کے لئے ہم اَور کتابوں کے محتاج ہیں۔کبھی لُغت کے کبھی دوسرے علوم کی کتب کے۔اگر کہوکہ اصولِ دین کو اس سے کیا تعلق ہے تو ہم کہتے ہیں قرآن شریف کی تصدیق کرنی بھی تو اصولِ دین ہے۔کامل ذات خود کسی کی محتاج نہیں ہوا کرتی مگر دوسرے اس کو کامل جاننے کے واسطے محتاج ہوتے ہیں۔دیکھو خدا اپنی ذات میں کامل ہے اور اس کو دلائل کی ضرورت نہیں مگر چونکہ ہم دلائل کے محتاج ہیں اِس لئے مصنوعات وغیرہ کے دلائل ہم کو دینے پڑے۔(الحکم ۱۰؍ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۴)   :تم بھی اسی دین کو قائم رکھو۔افراط و تفریط سے بچنے والے ہو کر۔حنیف کے یہی معنے ہیں۔ایک طرف جُھکا ہوا غلط معنے ہیں۔احنف ٹیڑھے پاؤں والوں کو بطور دعا کہتے ہیں۔حنیف وہ آدمی ہے جس میں کوئی کمی، نقص اور زیادتی نہ ہو۔جو مُشرک ہوتا ہے وہ محبّت میں افراط سے کام لیتا ہے۔کبھی غیر اﷲ کو سجدہ کرتا ہے، کبھی رکوع ، کبھی اپنے محبوب کے لئے