حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 498 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 498

فائدے ہیں۔جو لوگ کہتے ہیں کہ موسٰیؑ کے مثیل مسیحؑ تھے ان سے ہم کہتے ہیں کہ بقول تمہارے مسیحؑ تو خدا تھا پس خدا کو موسٰیؑ سے کیا مثلیّت ہو سکتی ہے؟ دومؔ مسیحؑ کو وہ کامیابی کب ہے جو موسٰیؑ کو ہوئی۔پھر لکھا ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہونے کے بعد آئے گا۔یوحنّا کی انجیل باب ا میں لکھا ہے کیا تُو وہ نبی ہے۔’’ وہ نبی‘‘ سے مراد بعض عیسائی دجّال لیتے ہیں مگر ان کے ریفرنس والومنے اِستثناء کے باب کا حوالہ دیا ہے جس میں موسٰیؑ کے مثیل ہونے کا ذکر ہے اور استثناء باب ۳۳ میں لکھا ہے کہ دس ہزار قدّوسیوں کے ساتھ۔چنانچہ دس ہزار صحابی رسول علیہ السّلام کے ساتھ تھے جب آپ مکّہ میں مظفّر و منصور داخل ہوئے۔غرض استثناء باب۱۸ اور باب ۳۳۔یوحنّا اوّل۔اعمال سوم کے علاوہ یسعیاہ نبی کی کتاب میں سلاؔ کا نام مذکور ہے اور یہ پہاڑی مدینہ میں ہے کہ وَمَا نَرٰی مِنْ وَّ رَآئِ سلًا مِّنْ سَحَابٍ۔۴۲۔۵۴ یسعیاہ میں مینڈھے بکریوں کی قربانیوں کا ذکر ہے حالانکہ مسیحؑ کے بعد کوئی قربانی نہیں۔اِس کے بعد ایک اَور پہچان بتائی کہ اس نبی کے مخالف بَد عہد ہوں گے چنانچہ ان لوگوں کی کتب میں مذکور ہے معاہدہ کیا ہوتا ہے۔توڑنے کے واسطے ہوتا ہے۔معاہدہ موجودہ وقت کی تصویر ہوتی ہے وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْ ٓ اِسْرَآئِ یْلَ کو سورۃ بقرۃ (آیت ۸۴) پڑھو جہاں ان کی عہد شکنیوں کا مفصّل ذکر ہے۔پھر فسق و فجور کی جڑہے۔عورتوں کی آزادی اور شراب اور یہ دونوں باتیں اسی قوم میں موجود ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ جون ۱۹۰۹ء)   :سچّے دین کا نشان بتایا کہ اس میں فرماںبرداری سکھائی جاتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ جون ۱۹۰۹ء)