حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 489 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 489

کوئی اُلجھن ڈالی تو فطرت کی آواز سے اسے سُلجھا لیا جاوے گا۔اس نے کہا مذہب کا پراچین ہونا ہے یعنی جس قدر قدیم کی طرف چلے جاویں۔جو سب سے قدیم ثابت ہو وہی مذہب حق ہے۔مَیں نے کہا بڑا مسئلہ تو خدا ہی کے ماننے کا ہے اس سے باقی مسئلے نکلتے ہیں۔اب مَیں پُوچھتا ہوں کہ بُت پرستی کہاں تک قدامت رکھتی ہے۔اس نے کہا کچھ بھی ہو اسلام سے تو پہلے کی ہے۔اِسلام کو تو ابھی بارہ سَو سال ہوئے ہیں۔مَیں نے کہا اِسلام تو(الانعام :۹۱)کہہ کر اپنے تئیں قدامت سے وابستہ کرتا ہے۔آپ فرمائیں کہ بُت پرستی کب سے ہے؟ رام چند رجی کے زمانہ سے مان لیتے ہیں۔پس رام چندر کِس دیوتا کی پرستش کرتے تھے۔اس نے کہا وِشنو کی۔مَیں نے کہا اور وِشنو؟ کہا برہما کی۔مَیں نے کہا اور برہما؟ کہا ایشور کی۔اس پر مَیں نے کہا بس وہ مسلمان تھے۔یہی مسلمانوں کا مذہب ہے۔اِسلام کا اہم مسئلہلَآ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ ہی تو ہے۔یہاں اِن آیات میں عیسائیوں سے بحث ہے۔عیسائیوں کی پُرانی کتاب تو تورات ہے اور اس میں تثلیث وغیرہ کا ذکر نہیں۔منیں نے ایک دفعہ ایک عیسائی سے کہا تمہارے ا عمالؔ میں یہ پیشگوئی ہمارے نبی کے حق میں مِلتی ہے۔اُس نے کہا کہ بے انصافی کرتے ہو۔یورپ و امریکہ کے لوگ یہ معنے نہیں کرتے۔آپ کیوں ان کے خلاف معنے کرتے ہیں؟ مَیں نے کہا یہ قاعدہ تو آپ نے خود ہی توڑا۔جو معنے تورات کی پیشگوئیوں کے یہود کرتے ہیں وہ آپ کیوں نہیں کرتے ؟ حالانکہ تورات کے وارث وہی ہیں۔جس قدر مسیحؑ کی اُلوہیّت کے دلائل آپ کے پاس ہیں ذرا انہیں یہودیوں کی تصریح کے مطابق صحیح تو کر دیں۔اس پر وہ جوش میں آ کر بولا۔وہ بے ایمان ہیں۔مَیں نے کہا ہم آپ کو بے ایمان سمجھتے ہیں۔یہاں فرمایا کہ یسوع کو خالق ِ ارض و سماء وغیرہ کہنا تو اس زمانہ کی باتیں ہیں آؤ اس اصل کی طرف چلیں جو سب سے پہلے ہے یعنی توحید۔اس پر ایمان رکھیں۔یہ بات یاد رکھیں کہ عیسائی مذہب کی کسی کتاب میں عیسٰیؑ نہیں آیا اِسی لئے ان کے سمجھدار لوگ عیسائی نہیں بلکہ مسیحی کہلاتے ہیں۔کوئی شخص یسوعانام ہؤا ہے جس کا مسلمانوں کی کتابوں میں ذکر تک نہیں۔اس کی یہ لوگ پرستش کرتے ہیں۔باتی رہا مسیح ؑ سو اس کا آدم ہونا تو مشاہدات سے ثابت ہے۔اس کے خدا ہونے کی کوئی حجّت نیّرہ چاہیئے جو کوئی نہیں۔پس تَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَونآئٍ م بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمْ۔وَ:تین قِسم کے معبود ہیں۔ایک تو پوپ